Bharat Express

Vasundhara Raje

کابینی وزیرجوگارام پٹیل نے کہا، 'بی جے پی ہر الیکشن کو چیلنج کے طور پر لیتی ہے۔ اس بار ہم لوک سبھا کی 25 میں سے 25 سیٹیوں پر جیت حاصل کرے گی ۔

راجستھان میں بی جے پی کے نئے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ تمام قیاس آرائیاں اور ذرائع کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ بی جے پی نے منگل کے روز بھجن لال شرما کو راجستھان کا نیا وزیراعلیٰ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

راجستھان کی سابق وزیراعلیٰ نے پرچی کو کھولا تو انہوں نے اپنی حیرانی سے بھرا ردعمل ظاہرکیا۔ ان کا یہ ردعمل سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔

راجناتھ سنگھ اور وسندھرا راجے ایک ہی گاڑی میں بی جے پی کے دفتر پہنچے۔ قانون ساز پارٹی کا اجلاس چار بجے ہوگا۔ اس سے پہلے ایم ایل اے کا فوٹو سیشن ہوگا۔

کل وسندھرا راجے نے دہلی میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے بعد وسندھرا اپنے بیٹے دشینت کے ساتھ مسکراتے ہوئے باہر آئیں۔ سیاسی ماہرین بھی ان کی مسکراہٹ کے پیچھے کی وجہ تلاش کر رہے ہیں ۔لیکن کسی کو اندازہ نہیں کہ ہائی کمان کا فیصلہ کیا ہو گا۔

متعدد دعویداری کی وجہ سے پارٹی نے تینوں ریاستوں میں آبزرور بھیجنے کا من بنایا ہے اور آبزرور کون کون لوگ ہوں گے ،ان کے ناموں کا اعلان کل ہوسکتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام آبزرور تینوں ریاستوں میں جاکر وہاں کے تمام اراکین اسمبلی سے ان کی رائے لیں گے اور اس کے بعد ایک رپورٹ دہلی کو سونپی جائے گی پھر اس کے بعد اعلیٰ کمان فیصلہ کرے گا۔

اس بیچ وسندھراراجے جئے پور سے نکل کر دہلی پہنچ چکی ہیں،خبر ہے کہ  ہائی کمان نے انہیں بات چیت کے لیے بلایا ہے۔ دہلی میں ان کی کل پارٹی صدر  جے پی نڈا سے ملاقات متوقع ہے اور ایسا بھی مانا جارہا ہے کہ  وسندھرا راجے امت شاہ سے بھی ملاقات کرسکتی ہیں ۔

Rajasthan Election 2023: سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے نے راج بھون پہنچ کرگورنر کلراج مشرا سے ملاقات کی۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی ملاقات کرکے سیاسی گلیاروں میں ہلچل پیدا کردی ہے۔

راجستھان اسمبلی انتخابات میں اہم مقابلہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ہے۔ ووٹنگ کے دوران تشدد کے کچھ واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

وسندھرا راجے کو انتخابات میں بی جے پی نے ابھی تک کوئی اہم ذمہ داری نہیں دی ہے۔ جس کی وجہ سے ان کے حامیوں میں بھی غصہ پایا جارہا ہے۔