Bharat Express

Rajasthan Assembly Election 2023: وسندھرا راجے اور اشوک گہلوت نے گورنر سے کی ملاقات، سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم

Rajasthan Election 2023: سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے نے راج بھون پہنچ کرگورنر کلراج مشرا سے ملاقات کی۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی ملاقات کرکے سیاسی گلیاروں میں ہلچل پیدا کردی ہے۔

راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت اور سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے نے گورنر کلراج مشرا سے ملاقات کی ہے۔

Rajasthan Election 2023: راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے بعد اب سب کی نظریں 3 دسمبر کو آنے والے نتائج پرمرکوزہیں۔ 30 نومبرکوآئے ایگزٹ پول سے متعلق ہرطرف بحث ہو رہی ہے۔ اسی درمیان سابق وزیراعلیٰ اوربی جے پی امیدوار وسندھرا راجے نے راج بھون پہنچ کرگورنرکلراج مشرا سے ملاقات کی۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی ملاقات کی ہے۔ ان دونوں سینئرلیڈران کی ملاقات کے بعد راجستھان کی سیاست میں ووٹوں کی گنتی سے پہلے ہی گرمی کا ماحول بن گیا ہے۔ وسندھرا راجے اور اشوک گہلوت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پراس ملاقات کی تصویرشیئرکی ہے۔

گورنر سے سابق وزیراعلیٰ کی ملاقات

وسندھرا راجے نے تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا ہے ”جے پورواقع راج بھون پہنچ کرگورنرموصوف کلراج مشرا سے خیرسگالی ملاقات کی۔“ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرتصاویرآنے کے بعد سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائیوں کا بازارگرم ہوگیا ہے۔ گورنرسے ملاقات سے پہلے سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے نے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) دفتر بھارتی بھون جاکر وہاں آرایس ایس کے عہدیداران سے بھی ملاقات کی۔

قیاس آرائیوں کا بازارگرم

ریاست میں وسندھرا راجے کی اس سرگرمی کے بھلے ہی کچھ زیادہ خاص اہمیت نہ ہو، لیکن بی جے پی کے کئی لیڈران کی دھڑکنیں بڑھ گئی ہیں۔ حالانکہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وسندھرا راجے کو اعلیٰ کمان کی طرف سے ضروری احکامات دیئے گئے ہیں، جس میں آزاد امیدواروں اورچھوٹی سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔ وسندھرا راجے کودہلی دفتر سے احکامات ملنے کے بعد پوری طرح سے فرنٹ پرآگئی ہیں۔ وہیں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی گورنرکلراج مشرا سے ملاقات کی۔ اس کی جانکاری انہوں نے ایکس (ٹوئٹر) پردی ہے۔ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے لکھا ہے”گورنرکلراج مشرا سے ملاقات کرنے کے دوران ریاست کے اہم موضوعات پرمثبت تبادلہ خیال کیا۔“

25 نومبر کو ہوئی تھی ووٹنگ

واضح رہے کہ وسندھرا راجے جھالاواڑسے انتخابی میدان میں ہیں۔ جھالاواڑراجستھان کے ہڑوتی علاقے میں آتا ہے۔ نتائج سے متعلق ایگزٹ پول میں وسندھرا راجے کو کامیاب دکھایا جارہا  ہے۔ اس کے علاوہ ہڑوتی علاقے میں بی جے پی کو 11 سے لے کر15 سیٹیں مل  سکتی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ریاست میں 25 نومبرکو 199 سیٹوں پرووٹنگ ہوئی تھی۔ ایک سیٹ پرکانگریس امیدوارکے انتقال کے بعد ووٹنگ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

  -بھارت ایکسپریس

Also Read