Bharat Express DD Free Dish

Ashok gehlot

پرمود کرشنم نے دعویٰ کیا کہ جب تک راہل گاندھی اور ان کی قریبی ٹیم پارٹی کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہے گی، کانگریس کی حالت بہتر نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان، پنجاب اور اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں پارٹی کا اثر مسلسل کم ہو رہا ہے اور اس کی بنیادی وجہ اندرونی قیادت کا بحران ہے۔

اشوک گہلوت نے کہا کہ جنوبی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے جو خدشات ظاہر کیے ہیں، انہیں سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جنوبی بھارت کے لوگوں کو یہ احساس ہو گیا کہ شمالی ریاستیں ان پر اپنی مرضی مسلط کر رہی ہیں تو صورتحال بگڑ سکتی ہے۔

 ہم ان بہادر سکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں ،جنہوں نے 2001 میں پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گرد حملے کے دوران اپنی جانیں قربان کر کے جمہوریت کی حفاظت کی۔ ان کی بے مثال بہادری اور قربانی ہمیشہ قوم کی یادوں میں زندہ رہے گی ۔

کانگریس کو امید ہے کہ ان لیڈران کی موجودگی اور عوامی رابطہ مہم پارٹی کو دوسرے مرحلے میں مضبوطی فراہم کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ بہار میں اسمبلی انتخاب 2025 کے دوسرے مرحلے کے لیے 11 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور 14 نومبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ اسی کے ساتھ انتخابی نتائج بھی سامنے آئیں گے۔

گہلوت نے سوال کیا کہ جب انتخابات نتیش کمار کی قیادت میں لڑے جا رہے ہیں تو منشور جاری کرنے کی ذمہ داری انہیں کیوں نہیں دی گئی؟ کیا اب وہ ایسی حالت میں نہیں ہیں کہ عوام کے سامنے آ کر منشور پڑھ سکیں؟

راجستھان کے نائب وزیراعلیٰ پریم چند بیروا نے کہا کہ بس حادثے میں جانی نقصان کی خبر سن کر دل بے حد افسردہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ افسران سے بات کر کے زخمیوں کے علاج و معالجے کے لیے تمام ضروری ہدایات دے دی گئی ہیں۔

عظیم اتحاد کے اندر خاص کر راشٹریہ جنتا دل اور کانگریس کے درمیان تناؤ ہے۔ اس صورتحال کی روشنی میں کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے گزشتہ بدھ کو لالو پرساد یادو اور تیجسوی یادو سے ملاقات کی تھی۔

راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے کنہیا لال قتل کیس میں پیش رفت نہ ہونے پر جواب طلب کرتے ہوئے مرکزی وزیر پر تنقید کی ہے۔

جے ہند سبھا میں راجیہ سبھا ممبر اجے ماکن، راجستھان کے سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوت، کرنل روہت چودھری، الکا لامبا، ڈاکٹر ادت راج، ہارون یوسف، ڈاکٹر نریندر ناتھ، ایڈووکیٹ سنیل کمار، اور انل بھاردواج بھی موجود تھے۔

دیویندریادونے لوک سبھا الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد سے متعلق کہا کہ اس غلطی کونہیں دہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے اینٹی انکمبنسی کی وجہ سے دہلی کی عوام میں اب کانگریس کے تئیں اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔