Madhya Pradesh Election 2023: عوامی چندے سے انتخاب لڑ رہے ہیں شیوراج سنگھ چوہان،روڈ شو کے دوران گاوں والوں نے دی بھاری رقم
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر میں نے سچے دل سے آپ کی خدمت کی ہے تو مجھے آپ کا آشیرواد چاہیے۔ اگر میں نے آپ کی عزت میں اضافہ کیا ہے تو میں آپ کی عنایت چاہتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اگر میں نے بہنوں کی زندگی بدلی ہے تو میں آپ کا آشیرواد چاہتا ہوں۔
Jyotiraditya Scindia dancing video: مدھیہ پردیش میں سیاسی گہما گہمی کے بیچ ڈانس کرتے ہوئے جیوترادتیہ سندھیا کی ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ اس وقت مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کو لے کر مسلسل سیاسی ہلچل جاری ہے۔ اس انتخابی مہم کے درمیان مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا کا ڈانس کرتے ہوئے یہ ویڈیو کافی خبروں میں ہے کیونکہ ریاست کا ہر لیڈر اس انتخابی موسم میں ڈوبا ہوا ہے۔ ایسے میں سندھیا کا یہ رقص ایک مثبت ماحول پیدا کرتا ہے۔
کانگریس تالے کے ساتھ چلتی ہے، عوامی بہبود کی اسکیموں پر تالا لگاتی ہے: شیوراج سنگھ
مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کی مہم شباب پر ہے۔ اس بیچ بیان بازی بھی خوب ہورہی ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ میں جیب میں ایک ناریل لے کر چلتا ہوں کیونکہ میں ترقی اور عوامی بہبود کے لیے کام کرتا ہوں۔ کانگریسی اور کمل ناتھ اسکیموں کو تالے …
گھمنڈیا اتحاد کی حالت ایسی ہو گئی ہے کہ ’دہلی میں دوستی، ریاستوں میں کشتی‘ کا ماحول ہے:شیوراج سنگھ
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اب کانگریس میں آپس میں لڑائی ہے۔ مظاہرے ہو رہے ہیں، پتلے جلائے جا رہے ہیں۔ دکھ کانگریس کے اندر ہی ہے۔ انڈی اتحاد بننے سے پہلے ہی ٹوٹ گیا۔ کوئی مستقبل نہیں، یہ گھمنڈی لوگ بکھر گئے ہیں۔
Madhya Pradesh Assembly Election 2023: مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو جھٹکے پر جھٹکا،پارٹی سے استعفیٰ دینے والوں کی فہرست ہوئی لمبی
مدھیہ پردیش بی جے پی میں بغاوت تھمنے کے آثاربہت ہی کم دکھائی دے رہے ہیں ۔ ہر روز کوئی نہ کوئی بڑا لیڈر پارٹی سے بغاوت کرتا نظر آتا ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں نصف درجن سے زائد پارٹی رہنما بی جے پی سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ وندھیا خطے کی میہار اسمبلی کے ایم ایل اے نارائن ترپاٹھی کے استعفیٰ کے بعد بندیل کھنڈ سے بی جے پی کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا لگا ہے۔
Madhya Pradesh Assembly Election 2023: مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے خلاف آرایس ایس؟ سابق لیڈران نے شیو راج سنگھ کے خلاف پارٹی بناکر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
Madhya Pradesh Assembly Election 2023: راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) سے وابستہ کچھ سابق رضاکاروں نے ایک نئی سیاسی پارٹی بنانے اور تمام سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
Uma Bharti versus BJP again in MP: پارٹی کی سرگرمیوں سے درکنار ہونےکے بعد اوما بھارتی کا نیا اعلان،مشکل میں پڑ سکتے ہیں اعلیٰ کمان
کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی کو سائیڈ لائن کرنا چاہتی ہے۔ اسمبلی انتخابات میں صرف تین ماہ رہ گئے ہیں، اوما بھارتی کسی انتخابی اجلاس میں نظر نہیں آرہی ہیں اور نہ ہی انہیں پارٹی کی مشہور جن آشیرواد یاترا کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
MP Assembly Election and BJP: اسمبلی انتخاب سے قبل مدھیہ پردیش میں بی جے پی انتشار کی شکار،ایک ایک کرکے درجن بھر لیڈران نے تھام لیا کانگریس کا ہاتھ
حال ہی میں پارٹی کے9 اہم لیڈروں نے شیوراج حکومت چھوڑ دی ہے اور اب وہ سب اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کررہے ہیں۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے بھی گزشتہ ہفتہ ان میں سے کچھ لیڈران کو پارٹی کی رکنیت دلائی تھی۔
BJP releases the first list of candidates for the upcoming MP & Chhattisgarh Elections: انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے پہلے ہی بی جے پی نے مدھیہ پردیش-چھتیس گڑھ کیلئے امیدواروں کے نام کا کردیا اعلان،لسٹ سے پھرمسلم امیدوار غائب
چھتیس گڑھ میں بی جے پی نے ان سیٹوں پرپہلے ہی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جن سیٹوں پر بی جے پی کمزور بتائی جارہی ہے، تاکہ بی جے پی کے امیدوار ان سیٹوں پر اچھے انداز میں تیاری کرسکیں اور کامیاب ہوسکیں ۔ اسی حکمت عملی کو مدنظررکھتے ہوئے بی جے پی نے چھتیس گڑھ میں اپنے 21 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
Arvind Kejriwal: ایم پی میں کانگریس کا کھیل خراب کرے گی کیا عام آدمی پارٹی ؟ اروند کیجریوال کی پارٹی کامدھیہ پردیش کی تمام سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان
پاٹھک نے کہا کہ عام آدمی پارٹی تیزی سے ملک میں متبادل سیاسی قوت کے طور پر ابھری ہے ، اور صرف 10 سالوں میں دہلی اور پنجاب میں حکومتیں بنا کر اور گجرات میں عمدہ کارکردگی کرکے ایک قومی پارٹی بن گئی ہے