Bharat Express

Madhya Pradesh Assembly Election 2023: مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے خلاف آرایس ایس؟ سابق لیڈران نے شیو راج سنگھ کے خلاف پارٹی بناکر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

Madhya Pradesh Assembly Election 2023: راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) سے وابستہ کچھ سابق رضاکاروں نے ایک نئی سیاسی پارٹی بنانے اور تمام سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے لئے آرایس ایس کے سابق رضا کار پریشانی کھڑ اسکتے ہیں۔

مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات 2023 سے متعلق بی جے پی حکومت کو بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے۔ دراصل، راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) سے وابستہ کچھ کارکنان نے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، انہوں نے اپنی سیاسی پارٹی کا نام ’جن ہت پارٹی‘ رکھا ہے۔ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں اس پارٹی نے سبھی سیٹوں پرالیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

شیوراج سنگھ چوہان کو مشکلات کا سامنا

مدھیہ پردیش میں اس سال کے آخرمیں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل آرایس ایس سے وابستہ کچھ سابق لیڈران نے ایک نئی سیاسی پارٹی بناکرالیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پارٹی کا نام ’جن ہت پارٹی‘ رکھا گیا ہے۔ اس پارٹی سے وابستہ عہدیداران کے مطابق وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں جن ہت پارٹی سے امیدواربھی کھڑا کریں گے۔ ساتھ ہی وہ سبھی سیٹوں پراپنے امیدوار اتاریں گے، جو شیو راج سنگھ چوہان کے لئے مشکلات پیدا کرنے والا ہے۔

بی جے پی کا نقصان کرے گی یہ پارٹی

نیوز 24 کے مطابق، جن ہت پارٹی سے وابستہ ابھے جین کا کہنا ہے کہ گزشتہ تقریباً دو دہائی سے مدھیہ پردیش میں برسراقتدار بی جے پی کے ووٹوں میں ہماری پارٹی سیندھ لگائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ سال 2018 کے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں وہ وہاں نہیں تھے تو بی جے پی کو جھٹکا لگا تھا۔ اس باربھی ایسا ہی ہوگا۔

مدھیہ پردیش کے 230 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی پارٹی

جن ہت پارٹی سے وابستہ عہدیداران کا کہنا ہے کہ ان کی سیاسی پارٹی کل 230 اسمبلی سیٹوں پراپنے امیدواراتارے گی اورانہیں امید ہے کہ پارٹی شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کا ہدف بہت بڑا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں کامیابی ملی تو پارٹی کی توسیع کی جائے گی۔

بی جے پی سے مطمئن نہیں ہے مدھیہ پردیش کی عوام

جن ہت پارٹی سے وابستہ ابھے جین نے مزید کہا کہ مدھیہ پردیش میں کئی سالوں سے برسراقتداربی جے پی حکومت سے عوام مطمئن نہیں ہیں۔ ایسے میں اگرہم الیکشن میں آئے تویقینی طور پرہندو ذہنیت کے لوگ ہمیں ہی پسند کریں گے۔ ایسے میں اگربی جے پی کچھ ووٹ کھوئے گی تو اس سے کانگریس کو فائدہ ہوگا۔

  بھارت ایکسپریس۔