Madhya Pradesh News: مدھیہ پردیش کے راج گڑھ میں بورویل میں گری 5 سالہ بچی، ریسکیو آپریشن جاری
اس سے پہلے بھی ریاست میں بچوں کے بورویل میں گرنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ اس سال جولائی میں مدھیہ پردیش کے ودیشا میں ڈھائی سالہ بچی اسمیتا اہیروار بورویل میں گر گئی تھی۔ اسے بورویل سے نکالا گیا لیکن اس کی موت ہوگئی۔
Sanjay Raut on Exit Poll 2023: ‘کانگریس کے لیے اچھے دن، پانچ ریاستوں میں بی جے پی کی شکست ممکن’، جانیں سنجے راوت نے ایگزٹ پول پر کیا کہا
پی ٹی آئی کے مطابق ملک کی پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کے بعد سامنے آنے والے بیشتر ایگزٹ پولز (انتخابات کے بعد کے سروے) میں راجستھان اور مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو آگے رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے، جب کہ تلنگانہ اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کے آگے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Rahul Gandhi Remarks On PM Modi: ‘وزیر اعظم مودی ہیں پنوتی’، راہل گاندھی نے دیا متنازع بیان، شیوراج سنگھ چوہان اورفڑنویس نے دیا یہ ردعمل
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے راجستھان اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر انہیں پنوتی کہہ دیا تھا۔ کانگریس نے خود اس متنازعہ بیان کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
MP ELECTIONS 2023: مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری، چھتیس گڑھ میں بھی دوسرے مرحلے کی ہو رہی ہے ووٹنگ
مدھیہ پردیش میں 2018 کے انتخابات کے بعد، کانگریس 114 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری تھی اور اس نے بی ایس پی، ایس پی اور آزاد ایم ایل اے کی مدد سے کمل ناتھ کی قیادت میں حکومت بنائی تھی۔
Madhya Pradesh Election 2023: سی ایم شیوراج نے کانگریس پر کیا سخت حملہ، راہل گاندھی کو بتایا مس گائیڈڈ میزائل اور دوہرے کردار کا لیڈر
سی ایم شیوراج نے لوگوں کو دھنتیرس کی مبارکباد دی۔ اس دوران سی ایم نے کہا کہ اس بار پیاری بہنوں کے کھاتوں میں 7 تاریخ کو رقم پہلے ہی جمع کر دی گئی تھی، تاکہ پیاری بہنیں 10 تاریخ یعنی دھنتیرس کو اپنی مرضی کے مطابق سامان خرید سکیں۔
MP Election:زمین پر بیٹھ کر وزیر اعلی شیوراج نے چٹنی اور مکئی کی روٹی کھائی، بہنوں نے انہیں اپنے ہاتھوں سے کھلایا
بتایا جاتا ہے کہ کھانا پکانے اور لانے والی بہنوں کا تعلق برہان پور ضلع کے دھول کوٹ میں بریلہ برادری سے تھا۔ یہ بہنیں گھر سے کھانا پکا کر اپنے بھائی کے لیے لائی تھیں۔
MP Election 2023: شیوراج سنگھ چوہان نے کمل ناتھ اور دگ وجے سنگھ پر طنز کرتے ہوئے کہا اب یہ کانگریس کپڑا پھاڑ کر کانگریس بن گئی ہے
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب کارکنان ٹکٹوں کی تقسیم میں من مانی کی شکایت کرنے کمل ناتھ کے پاس پہنچے تو کمل ناتھ نے انہیں دگ وجے سنگھ اور جے وردھن سنگھ کے کپڑے پھاڑنے بھیج دیا۔
کانگریس تالے کے ساتھ چلتی ہے، عوامی بہبود کی اسکیموں پر تالا لگاتی ہے: شیوراج سنگھ
مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کی مہم شباب پر ہے۔ اس بیچ بیان بازی بھی خوب ہورہی ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ میں جیب میں ایک ناریل لے کر چلتا ہوں کیونکہ میں ترقی اور عوامی بہبود کے لیے کام کرتا ہوں۔ کانگریسی اور کمل ناتھ اسکیموں کو تالے …
Madhya pradesh assembly election 2023: کمل ناتھ اور دگ وجے اپنے بیٹوں کے مستقبل کی تعمیر میں مصروف ہیں، وہ عوام کا بھلا کیسے کریں گے – سی ایم شیوراج چوہان
چیف منسٹر شیوراج نے کہا، “ایس پی کے اکھلیش یادو کہہ رہے تھے کہ کانگریس والوں نے دھوکہ دیا، انہیں ساری رات بٹھایا، بات کی اور ایک بھی سیٹ نہیں دی۔ اب سماج وادی پارٹی الگ لڑے گی۔ عام آدمی پارٹی والے بھی یہ کہہ کر بھاگ گئے کہ ہم اتحاد میں نہیں آرہے ہیں۔ وہ بھی الگ لڑیں گے۔
گھمنڈیا اتحاد کی حالت ایسی ہو گئی ہے کہ ’دہلی میں دوستی، ریاستوں میں کشتی‘ کا ماحول ہے:شیوراج سنگھ
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اب کانگریس میں آپس میں لڑائی ہے۔ مظاہرے ہو رہے ہیں، پتلے جلائے جا رہے ہیں۔ دکھ کانگریس کے اندر ہی ہے۔ انڈی اتحاد بننے سے پہلے ہی ٹوٹ گیا۔ کوئی مستقبل نہیں، یہ گھمنڈی لوگ بکھر گئے ہیں۔