Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: بی جے پی نے 23 ریاستوں کے انچارجوں کی لسٹ جاری کی، ان لیڈران کو سونپی گئی ذمہ داری

لوک سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی نے انچارجوں کی تقرری کردی ہے۔ 23 ریاستوں کے لئے انچارجوں کی تقرری کی گئی ہے، جس میں بہار کے سابق وزیراعلیٰ منگل پانڈے کو بنگال کا انچارج بنایا گیا ہے۔

وزیر اعظم مودی، جے پی نڈا اور امت شاہ۔ (فائل فوٹو)

Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن 2024 کے گھمسان کے لئے بی جے پی ایکشن موڈ میں آگئی ہے۔ پارٹی نے لوک سبھا الیکشن کے لئے اپنی تیاریوں کو آخری شکل دینا شروع کردیا ہے۔ اس میں بہار، یوپی، مغربی بنگال سمیت 23 ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام ریاست کے ئے الیکشن انچارجوں کی لسٹ جاری کردی ہے۔ اس میں بہار، یوپی، مغربی بنگال سمیت 23 ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام ریاست کے لئے الیکشن انچارجوں کا نام ہے۔

ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کی ذمہ داری بیجینت پانڈا کو دی گئی ہے۔ بہار کے سابق وزیرصحت منگل پانڈے کو مغربی بنگال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہاں انہیں ممتا بنرجی کے گڑھ میں بی جے پی کا کمل کھلانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وہیں ان کا ساتھ دینے کے لئے بی جے پی کی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ اورآشا لکڑا کو معاون انچارج کے طور پرمقررکیا گیا ہے۔ مہندرسنگھ کو مدھیہ پردیش کا لوک سبھا الیکشن انچارج اورستیش اپادھیائے کو معاون انچارج مقرر کیا ہے۔

اتراکھنڈ اورکیرلا میں کسے ملی کمان؟

اتراکھنڈ کی کمان دشینت کمارگوتم سنبھالیں گے۔ کیرلا کے لئے پرکاش جاؤڈیکرکو لوک سبھا الیکشن کا انچارج مقررکیا گیا ہے جبکہ کرناٹک کے لئے رادھا موہن داس اگروال انچارج ہوں گے اورسدھاکرریڈی معاون انچارج مقررکئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  Lok Sabha Election 2024: یوپی میں INDIA الائنس کی تصویر فائنل، اکھلیش یادو کا اعلان، جانئے کس پارٹی کو ملی کتنی سیٹیں

ونود تاؤڑے کو ملی بہارکی ذمہ داری

وہیں، بہارمیں جہاں بی جے پی اقتدار میں واپسی کی تیاری میں ہے، وہاں لوک سبھا الیکشن کے لئے ونود تاؤڑے کو انچارج مقررکیا گیا ہے۔ جبکہ دیپک پرکاش کو معاون انچارج بنایا گیا ہے۔ اسی طرح سے ہریانہ کے لئے وپلوکمارکو انچارج اورسریندرناگر کو معاون انچارج مقررکیا گیا ہے۔ جھارکھنڈ کے لئے رکن پارلیمنٹ لکشمی کانت واجپئی کو انچارج بنایا گیا ہے۔ وہیں اوڈیشہ کے لئے وجے پال سنگھ تومرکو انچارج مقررکیا گیا ہے جبکہ رکن اسمبلی لتا اسینڈی معاون انچارج ہوں گے۔ پنجاب میں وجے بھائی روپانی کو انچارج مقررکیا گیا ہے اورنریندر سنگھ انچارج ہوں گے۔ وہیں بات کریں تمل ناڈو کی تو اروند مینن کو انچارج اورسدھاکرریڈی کو معاون انچارج مقررکیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بی جے پی نے لوک سبھا الیکشن کے لئے تھیم سانگ بھی ریلیز کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Also Read