Bharat Express DD Free Dish

Mumbai Hajj House UPSC Coaching: عمران پرتاپ گڑھی کی کوشش سے ممبئی حج ہاؤس یوپی ایس سی کوچنگ دوبارہ شروع

حج کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حج ہاوس ریزیڈنشیل کوچنگ انسٹی ٹیوٹ  2026 کے سول سروسز امتحان  کے واسطے امیدواروں سے مفت رہائشی کوچنگ میں داخلے کی درخواست طلب کرتا ہے۔ اس کے تحت 100 طلبا کومنتخب کیا جائے گا، جس میں 80 فیصد سیٹیں مسلم طلبا کے لئے مختص ہیں جبکہ 20 فیصدایس سی/ایس ٹی اوراوبی سی سمیت دیگراقلیتی برادریوں کے لئے ریزروہیں۔ درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ 21جون 2025 ہے۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی۔ (فائل فوٹو)

نئی دہلی: کانگریس لیڈراورراجیہ سبھا ایم پی عمران پرتاپ گڑھی کی کوشش رنگ لائی اورمسلمانوں کواس کا بڑا فائدہ ہوگا۔ دراصل، آل انڈیا کانگریس مائنارٹی سیل کے چیئرمین اور راجیہ سبھا ایم پی عمران پرتاپ گڑھی کی کوششیں رنگ لائی اوربالآخرتقریباً دوسال تک بند رہنے کے بعد ممبئی حج ہاوس میں چلنے والی مفت رہائشی یوپی ایس سی کوچنگ کو دوبارہ  شروع کردیا گیا ہے۔ اس کامیابی کا سہرا عمران پرتاپ گڑھی کے سرجاتا ہے کیونکہ انہوں نے تقریباً دو ماہ پہلے پارلیمنٹ میں اس معاملے کو پُرزور طریقے سے اٹھایا تھا اور  بھارت ایکسپریس   سے بات چیت میں  بھی اپنے عزم کو دہرایا تھا کہ ممبئی حج ہاؤس میں چلنے والی مفت یوپی ایس سی کوچنگ کو شروع کرائیں گے اور ہماری لڑائی جاری رہے گی۔ بہرحال وزارت برائے اقلیتی اموریا منسٹری آف مائنارٹی افیئرس  کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا نے اس سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے اورخواہش مند طلبا یا اسٹوڈنٹس سے باضابطہ طورپراس کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس سے متعلق آپ یہاں خاص ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

آپ کوبتادیں کہ ممبئی حج ہاؤس  میں حج کمیٹی کے تحت  2009 سے یوپی ایس سی اور دیگرریاستی سول سروسزامتحانات کی تیاری کرنے والے امیدواروں کو مفت کوچنگ فراہم کی  جا رہی تھی۔ اس میں منتخب طلبا کومفت کوچنگ کے ساتھ- ساتھ ہاسٹل کی سہولت بھی فراہم کی جاتی تھی۔ کوچنگ سروسزکے امتحانات دینے والے بالخصوص غریب طلبا اس کوچنگ سے کافی مستفید ہوئے اوراس کے قیام کے بعد سے تقریبا 25طلبا یوپی ایس سی میں منتخب ہوئے اورتقریباً 150 امیدواروں نے ریاستی اوردیگرسرکاری ملازمتوں میں کامیابی حاصل کی۔
کوچنگ کی اس شاندارحصولیابی کے باوجود موجودہ حکومت نے اسے کورونا وبا اوردیگر وجوہات کا حوالہ دے کردوبرس قبل دسمبر 2023 میں بندکردیا، جس کی کئی سیاسی وسماجی شخصیات نے کھلے طورپرمذمت کی۔

عمران پرتاپ گڑھی نے مارچ 2025 میں پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران راجیہ سبھا میں اس موضوع کواٹھاتے ہوئے وزارت برائے اقلیتی امورسے سوال کیا تھا کہ جب   حج کمیٹی کا کوچنگ سینٹر حکومتکے پیسے سے نہیں چلایا جا رہا ہے توپھراسے کیا پریشانی ہے؟ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ  حاجیوں کے پیسے سے چلنے والی اس کوچنگ اکیڈمیکو دوبارہ شروع کیا جائے۔آخرکارحکومت کومجبورہونا پڑا اورحج کمیٹی آف انڈیا نے اب اس کےلئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرکے درخواستیں طلب کی ہیں۔ حج کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حج ہاوس ریزیڈنشیل کوچنگ انسٹی ٹیوٹ  2026 کے سول سروسز امتحان  کے واسطے امیدواروں سے مفت رہائشی کوچنگ میں داخلے کی درخواست طلب کرتا ہے۔ اس کے تحت 100 طلبا کومنتخب کیا جائے گا، جس میں 80 فیصد سیٹیں مسلم طلبا کے لئے مختص ہیں جبکہ 20 فیصدایس سی/ایس ٹی اوراوبی سی سمیت دیگراقلیتی برادریوں کے لئے ریزروہیں۔ درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ 21جون 2025 ہے۔ عمران پرتاپ گڑھی نے ممبئی حج ہاوس کوچنگ کے دوبارہ  شروع ہونے پراپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  امید ظاہر کی ہے کہ اس سے اب پھر شاید بچوں کی امیدوں کو پروازملے گی۔ ان کی اس شاندار کامیابی کے لئے ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ مزید چراغ جلاتے رہیں گے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read