
متحدہ عرب امارات میں آن لائن فروخت ہوگا ’کیمپا‘۔
دوبئی: ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ کا برانڈ ’کیمپا‘ اب متحدہ عرب امارات کے ای کامرس پلیٹ فارم ’نون منٹس‘ پر بھی دستیاب ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کے صارفین کو کیمپا کی ڈیلیوری 15 منٹ سے بھی کم وقت میں مل جائے گی۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اسٹریٹجک تعاون ’نون منٹس‘ کے مشروبات کے پورٹ فولیو کو مضبوط کرے گا۔ بتا دیں کہ ایک دن پہلے یعنی منگل کے روز کمپنی نے یو اے ای کی مارکیٹوں میں کیمپا کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔
نون کے چیف آف اسٹاف علی کفیل حسین نے کہا کہ نون منٹس صارفین کو ان کی پسندیدہ مصنوعات تک فوری رسائی فراہم کرتا ہے۔ کیمپا ہمارے پورٹ فولیو کو مضبوط کرے گا۔ ہم اس مشروب کو متحدہ عرب امارات میں لانے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ یہ شراکت ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ تیزی سے کیمپا سے لطف اندوز ہو سکیں۔ ہمارا مشن صارفین کو تیز تر مصنوعات کی فراہمی ہے۔
ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ کے سی ای او کیتن مودی نے کہا، ’’ہم نون منٹس کے ساتھ کیمپا کی خصوصی شراکت کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں، ہم متحدہ عرب امارات میں اپنی موجودگی کو بڑھانا جاری رکھے ہوئے ہیں اور ای۔ کامرس پلیٹ فارم نون کو زیادہ سے زیادہ صارفین تک آ سانی سے پہنچانے کے لیے ایک کلیدی کردار ادا کرے گا۔
کیمپا کولا، کیمپا لیمن اور کیمپا اورنج ای کامرس پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گے۔ یہ صارفین کو خصوصی طور پر نون منٹس نون سپر ایپ کے ذریعے دستیاب کرائے جائیں گے۔ پورے متحدہ عرب امارات میں آرڈرز 15 منٹ یا اس سے کم وقت میں ڈیلیور کیے جائیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔