Bharat Express

Brics Summit 2023: وزیر اعظم مودی نے برازیل کے صدر کو تحفے میں پیش مدھیہ پردیش کی گونڈ پینٹنگ، اخبار میں دکھائیں چندریان-3 کی کامیابی کی خبریں

BRICS Summit: وزیراعظم نریندر مودی نے جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں ہوئے برکس سمٹ کے باہر گروپ کے ریاستوں کے سربراہان کو تحائف پیش کئے۔ جانئے برازیل کے صدر لولا کو جو پینٹنگ دی، وہ کتنی خاص تھی۔

 15ویں برکس سمٹ جنوبی افریقہ میں منعقد ہوئی، جس میں ہندوستان، چین اوربرازیل سمیت کئی ممالک کے صدر پہنچے۔ جوہانسبرگ میں برکس سربراہی اجلاس کے دوران ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور مبارکباد دی۔ وزیراعظم مودی نے لولا ڈی سلوا کو مدھیہ پردیش کی گونڈ پینٹنگ بطورتحفہ پیش کیا۔

جنوبی افریقہ میں برازیل کے صدرلولا ڈی سلوا کے ساتھ وزیراعظم مودی کی ملاقات کی تصاویرمنظرعام پر آئی ہیں۔ ایک تصویرمیں، وزیراعظم مودی برازیل کے صدرلولا ڈی سلوا کو چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ کی خبر دکھاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان تحائف کا تبادلہ ہوا۔ وزیراعظم مودی نے برازیل کے صدرلولا ڈی سلوا کو مدھیہ پردیش کی گونڈ پینٹنگ تحفہ میں پیش کی۔ قابل ذکر ہے کہ گونڈ پینٹنگ قبائلی آرٹ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شکلوں میں سے ایک ہے۔ لفظ ‘گونڈ’ دراوڑی زبان کے لفظ ‘کونڈ’ سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے ‘سبزپہاڑ’۔

قبائلی علاقوں میں سب سے زیادہ مقبول – ‘گونڈ’ آرٹ
گونڈ پینٹنگ، جو برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا کو تحفے میں پیش کی گئی تھی، نقطوں اورلکیروں کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی تھی۔ یہ پینٹنگ مقامی سطح پر گونڈ کی دیواروں اورفرشوں پر تصویری فن کا حصہ رہی ہے۔ مقامی طورپردستیاب قدرتی رنگوں اور مواد جیسے چارکول، رنگین مٹی، پودوں کا رس، پتے، گوبر اورچونے کے پتھرکے پاؤڈروغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے قبائلی گھروں کی تصویرکشی کے لئے ایسی پینٹنگ بنائی جاتی ہیں۔

وزیراعظم مودی نے جنوبی افریقہ کے صدرسیرل رام فوسا اوران کی اہلیہ کو کئی اہم اشیاء بھی بطورتحفہ پیش کیا۔ انہوں نے تلنگانہ سے سیرل رام فوسا کو بیدری کام کے ساتھ ایک جگ اورناگالینڈ سے جنوبی افریقہ کی خاتون اول کوایک شال پیش کی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read