Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی-20 رینکنگ میں چھلانگ لگائی ہے۔ اب وہ سوریہ کمار یادو کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

کانگریس لیڈر سونیا گاندھی نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سے بڑی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دونوں کو امیٹھی اور رائے بریلی سے الیکشن لڑنا چاہئے۔

الیکشن کمیشن نے بی آرایس چیف اور تلنگانہ کے سابق وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کو 48 گھنٹے کے لئے انتخابی تشہیر کرنے سے روک دیا ہے۔

روپالی گانگولی نے اب بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اداکارہ کے اس بڑے قدم کے بعد اب ان کا موازنہ اسمرتی ایرانی سے ہوگا۔ اسمرتی بھی روپالی گانگولی کی طرح ٹی وی انڈسٹری کا ایک اہم نام ہوا کرتی تھیں۔

کانگریس چھوڑنے والے سنجے نروپم نے اب طے کرلیا ہے کہ وہ کس پارٹی میں شامل ہوں گے۔ بدھ کو انہوں نے اپنے اگلے قدم سے متعلق چل رہی قیاس آرائیوں پر بریک لگا دیا۔

کرناٹک کے ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا پر جنسی استحصال کا الزام ہے۔ اس موضوع پر اپوزیشن بی جے پی پر حملہ آور ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کو ایکس پر پوسٹ کیا کہ کرناٹک میں خواتین کے ساتھ ہوئے گھناؤنے جرم پر بھی وزیراعظم مودی نے خاموشی اختیار کرلی ہے۔

 لوک سبھا الیکشن کے درمیان کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال سے ملاقات کی۔ اس وقت جب اروند کیجریوال دہلی شراب گھوٹالہ معاملے سے متعلق تہاڑ جیل میں بند ہیں، ایسے موقع پر کی گئی اس ملاقات کو کافی ضروری بتایا جارہا ہے۔

سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ معاملے میں ایک ملزم نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ وہی شخص ہے، جس پر شوٹروں کو ہتھیار دلوانے کا الزام ہے۔ ملزم کی شناخت انوج تھاپن کے طور پر ہوئی ہے۔

سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کا پوتے پرجول ریونّا ملک کے سب سے بڑے سیکس اسکینڈل کا ملزم ہے۔ دعویٰ ہے کہ تقریباً 3000 ویڈیو وائرل ہو رہے ہیں، جس میں خواتین کا استحصال دکھائی دے رہا ہے۔

دہلی-این سی آرکے اسکولوں میں بم ہونے کی دھمکی کے بعد افراتفری مچ گئی۔ کئی اسکولوں میں فوراً کلاس معطل کرکے بچوں کو گھربھیج دیا گیا۔