Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


اسرائیل-حماس کے درمیان جنگ بندی کی نئی تجویز میں 6 ہفتوں کی جنگ بندی کی سفارش کی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے نشاندہی کی کہ اگر حماس 20 سے زائد اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہیں کرتا ہے تو اس مدت کومختصرکیا جا سکتا ہے۔

کیرلا کے وائناڈ سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے مطابق، ایک طرف انڈیا الائنس ہے تو دوسری طرف بی جے پی ہے۔ لوگ جان چکے ہیں کہ یہ آئین کو بچانے کا الیکشن ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ 7 مرحلوں میں ہونے والے الیکشن کے 2 مرحلے ختم ہوچکے ہیں۔ ان دو مرحلوں کے بعد بی جے پی کے داخلی سروے کے لحاظ سے بی جے پی اور اتحادی پارٹیاں 100 سیٹوں سے آگے نکل چکی ہیں۔

بی سی سی آئی نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ روہت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سپریم کورٹ نے سمیرشرد کلکرنی کے خلاف چل رہی ٹرائل پر روک لگا دی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پایا کہ شرد کلکرنی کے خلاف یواے پی اے کی دفعہ 45 کے تحت مرکزی حکومت کے ذریعہ مقدمہ چلانے کی منظوری نہیں ملی تھی۔

سعودی عرب نے کہا کہ حج تیرتھ یاتریوں کو حج پرآنے سے پہلے کچھ ویکسین لگوانا ضروری ہے۔ یہ ویکسین آنے سے کم ازکم 10 دن پہلے اور5 سال کے اندرہی لگوائی گئی ہوں۔

اروندر سنگھ لولی نے اتوار کو دہلی پردیش کانگریس صدر عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اسی کے بعد سے نئے چہرے سے متعلق قیاس آرائی شروع ہوگئی تھی۔

ارجن موڈھ واڈیا نے کہا کہ ان کے مخالف بھی اس بات کو قبول کرتے ہیں کہ وہ ہرکسی کی رائے کو نہ صرف اہمیت دیتے ہیں بلکہ اسے پورا کرنے کے لئے ایمانداری سے کوشش بھی کرتے ہیں۔

پرجّول ریونّا کے سیکس اسکینڈل معاملے میں جے ڈی ایس رکن پارلیمنٹ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی نے پرجّول ریونّا کو معطل کردیا ہے۔ اسی درمیان کرناٹک کے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا نے بیان دیا ہے۔ انہوں نے بھتیجے پرجّول کے معاملے سے پوری فیملی کو الگ کرلیا ہے اور اسے پرجّول کا ذاتی معاملہ بتایا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان آئی پی ایل میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے شریک مالک ہیں۔ شاہ رخ خان اپنی آئی پی ایل کی ٹیم سے ہرسال کروڑوں روپئے میں کمائی کرتے ہیں۔ کولکاتا کے بیشتر میچ میں شاہ رخ خان نظرآتے ہیں۔