Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جاوید علی خان نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اسٹوڈنٹس یونین کا الیکشن کرانے اور جیل میں بند الیومنائی ایسوسی ایشن کے صدر شفاء الرحمٰن کی قانونی لڑائی لڑنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے وجود پر ہمیشہ خطرہ منڈراتا رہا ہے، اس کا بھی ہمیں مقابلہ کرنا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے بی جے پی پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی دہلی الیکشن جیت رہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی ایجنسیاں وزیر اعلیٰ آتشی کوگرفتارکرنے کی تیاری کررہی ہے۔

قزاقستان کے آکٹاؤ شہر کے پاس بدھ (25 دسمبر) کو ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔ طیارہ میں کل 110 افراد موجود تھے، جس میں سے 105 سواری اور 5 کرو ممبرتھے۔

ہندوستانی کے سابق کرکٹر بلے باز نمن اوجھا کے والد ونے اوجھا کو غبن کے معاملے میں 7 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ونے اوجھا پر 7 لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔ ونے اوجھا کا الزام ہے کہ انہوں نے 1.25 کروڑ روپئے کا غبن کیا تھا۔

اس سال 31 جولائی کواسمٰعیل ہانیہ کے قتل کے تقریباً 5 ماہ بعد اسرائیل نے اسمٰعیل ہانیہ کی موت کی ذمہ داری لی ہے۔ ساتھ ہی اسرائیل نے بڑی بات بھی کہی ہے۔

مرکزی وزیرراجیو رنجن  (للن سنگھ) نے کہا ہے کہ این ڈی اے کے ساتھ الائنس میں جے ڈی یو دہلی اسمبلی الیکشن لڑے گی۔ کیجریوال کا پروانچل اور بہارکے لوگوں کے تئیں جو محبت نظرآرہی ہے، اسے ویڈیو اورآڈیوایکسپوز کرے گی۔ 

 انٹرنیشنل آئیکوٹیبل ہیومن رائٹس سوشل کونسل کے زیرِاہتمام اس با وقارتقریب میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد اوراداروں کی کامیابیوں کو نہایت شانداراندازمیں سراہا گیا۔

دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ کچھ سالوں میں پوری دہلی میں 24 گھنٹے صاف پانی کی سپلائی کی جائے گی۔

سابق رکن اسمبلی الکا لانبا کالکا جی سے کانگریس کی امیدوار ہوں گی۔ ذرائع کے حوالے سے یہ جانکاری سامنے آئی ہے۔ الکا لانبا دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی کو ٹکردیں گی۔

ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے فلم اداکارہ اورسابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا کے خلاف وارنٹ جاری کیا ہے۔ عدالت نے یہ کارروائی عدالت میں پیش نہ ہونے اورسمن کا جواب نہ دینے پرکی ہے۔ اس معاملے میں اعظم خان، ان کے بیٹے عبداللہ اعظم، سابق رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن سمیت کئی سماجوادی پارٹی کے لیڈران کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔