Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


مولانا سید ابوالاعلی مودودی رحمہ اللہ کی مشہور تفسیر تفہیم القرآن کے ہندی ترجمہ کے ایپ کے اجرا کی تقریب سید سعادت اللہ حسینی امیر جماعت اسلامی ہند کی صدارت میں منعقد ہوئی - ہندی ترجمہ قرآن اپلی کیشن کی تیاری کا یہ کام جماعت اسلامی ہند کے ادارہ ’اسلامی ساہتیہ ٹرسٹ‘ کے ذریعہ انجام دیا گیا ہے۔

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے جمعہ کو وزیراعظم نریندرمودی کوخط لکھ کرسابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی آخری رسوم ایسے مقام پرادا کرنے کی گزارش کی، جہاں ان کا مسجمہ بنایا جاسکے، لیکن مرکزی حکومت نے ان کے مطالبہ کوخارج کردیا ہے۔ اس سے کانگریس میں ناراضگی ہے۔

سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا مجسمہ بنائے جانے کے تنازعہ کے درمیان مرکزی حکومت نے جمعہ کی رات کو اعلان کیا کہ مرکزی حکومت منموہن سنگھ کا مجسمہ بنوائے گی۔ آئندہ 4-3 دنوں میں مجسمہ کی جگہ طے ہوجائے گی۔ فیملی نے مجسمہ سے متعلق حکومت سے رضا مندی ظاہرکی ہے۔

منموہن سنگھ کوہندوستان میں معاشی اصلاحات کا علمبردارسمجھا جاتا ہے۔ 1991 میں وزیر خزانہ کے طور پر، انہوں نے لبرلائزیشن کے ذریعہ ہندوستان کی معیشت کونئی بلندیوں پر پہنچایا۔ کانگریس نے انہیں راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈربنایا اورانہوں نے بہت بہتراندازمیں اپنی ذمہ داری نبھائی۔

سال 2004 میں یوپی اے کی جیت کے بعد جب سبھی کولگا کہ سونیا گاندھی وزیراعظم بنیں گی، لیکن ایسا نہیں ہوا اور ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ملک کا وزیراعظم منتخب کیا گیا۔

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے انتقال کے بعد یوپی کی یوگی حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ 26 دسمبر 2024 (جمعرات) کی رات ڈاکٹر منموہن سنگھ کا انتقال میں ہوا۔

لکشرطیبہ کے ڈپٹی لیڈرعبدالرحمان مکی کا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے روح قبض ہوگئی۔ سال 2023 میں اقوام متحدہ نے عالمی دہشت گرد قراردیا تھا۔

سابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ سے متعلق وکی لیکس کی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ انہوں نے پاکستانی صدر پرویز مشرف کے ساتھ خفیہ طریقے سے بات چیت کی تھی۔ اس بات چیت کے ذریعہ کئی معاملوں پررضامندی بھی بنی تھی، لیکن آخری وقت میں یہ بات چیت ناکام ہوگئی۔

راہل گاندھی نے مہاراشٹراسمبلی الیکشن سے متعلق سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے کردارکوبھی مشکوک قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرکی 118 سیٹوں پرووٹرجوڑے گئے، جس میں 102 بی جے پی جیتی۔ ان سیٹوں پر72 لاکھ ووٹرجوڑے گئے۔

میلبورن ٹسٹ کا پہلا دن ختم ہوتے ہی وراٹ کوہلی پرجرمانہ لگا دیا ہے۔ وراٹ کوہلی کی 20 فیصد میچ فیس کی تخفیف کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، وراٹ کوہلی لیول-1 کے قصوروارپائے گئے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے آسٹریلیائی سلامی بلے بازسیم کانٹس کوٹکرمار دی تھی۔