Bharat Express DD Free Dish

Pakistan Cricket: پی سی بی سربراہ ذکا اشرف آئی سی سی کی میٹنگ میں لیں گے حصہ، چمپئنز ٹرافی 2025 سمیت ان موضوعات پر ہوگی بات

Pakistan Cricket: پی سی بی سربراہ ذکا اشرف احمد آباد میں ہونے والی آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے ہفتہ کو ہندوستان پہنچیں گے۔ ذکا اشرف کے ساتھ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان ناصر بھی ہوں گے۔

پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف کا آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا ہے۔

Pakistan Cricket: پاکستان کرکٹ منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف احمدآباد میں ہونے والی آئی سی سی کارگزاربورڈ کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے ہفتہ کے روزہندوستان پہنچیں گے۔ ذکا اشرف کے ساتھ چیف آپریٹنگ آفیسرسلمان ناصر بھی ہوں گے۔ دونوں ہندوستان بنام آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے فائنل میچ بھی دیکھیں گے۔

اطلاعات کے مطابق، آئی سی سی کے اس میٹنگ میں ورلڈ کپ 2023 کے انعقاد، شوپیس سے ہونے والی آمدنی اورناظرین کی حاضری کا جائزہ (ریویو) لیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ون ڈے فارمیٹ کی کرکٹ کے مستقبل اور2025 میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنزٹرافی پربھی بات کی جائے گی۔ پی سی بی ذکا اشرف اس سے پہلے بھی ورلڈ کپ میں سب سے ہائی وولٹیج مقابلہ ہندوستان بنام پاکستان میچ دیکھنے کے لئے احمدآباد آئے تھے۔ دونوں کے درمیان یہ مقابلہ 14 اکتوبر کو کھیلا گیا تھا۔ ہندوستان نے اس میچ میں پاکستان کو 7 وکٹ سے زبردست شکست کا سامنا کرنا تھا۔

بابراعظم نے چھوڑ دی کپتانی

 پاکستان کرکٹ ٹیم نے موجودہ ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کا  مظاہرہ کیا تھا، جس کی وجہ سے ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی۔ وہیں ٹیم کی خراب کارکردگی سے متعلق کپتان بابراعظم اورٹیم منیجمنٹ کی جم کر تنقید ہوئی تھی جبکہ ٹورنا منٹ کے درمیان میں ہی اس وقت کے چیف سلیکٹرانضمام الحق نے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اب کپتان بابر اعظم نے بھی بدھ کے روزتینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

شان مسعود ٹسٹ، شاہین آفریدی کو ٹی-20 کی قیادت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹسٹ کی کپتانی شان مسعود سونپ دی ہے جبکہ ٹی-20 کی کمان تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کو دی گئی ہے۔ وہیں ونڈے فارمیٹ کے لئے ابھی نئے کپتان کی تقرری نہیں کی گئی ہے۔

  -بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read