Bharat Express

Madhuri Dixit Enter in Politics: بالی ووڈ کے بعد سیاست کے میدان میں انٹری کریں گی ’دھک دھک گرل‘ 2024 لوک سبھا الیکشن لڑسکتی ہیں مادھوری دکشت!

بالی ووڈ اداکارہ مادھوری دکشت 2024 کا لوک سبھا الیکشن لڑیں گی۔ حالانکہ اس سے متعلق ابھی تک آفیشیل جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ مادھوری دکشت کے سیاست میں قدم رکھنے کی قیاس آرائی ہوسکتی ہے۔ (فائل فوٹو)

Madhuri Dixit Enter in Politics: بالی ووڈ کی ’دھک دھک گرل‘ یعنی مادھوری دکشت فلموں میں اپنا جلوہ دکھا چکی ہیں۔ وہیں اب خبریں ہیں کہ اداکارہ سیاست میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔ جی ہاں آپ نے بالکل صحیح پڑھا ہے۔ رپورٹس کے مطابق تو کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ مادھوری دکشت لوک سبھا الیکشن 2024 میں حصہ لے سکتی ہیں۔ حالانکہ اس سے متعلق ابھی تک باضابطہ جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔

خبروں کے مطابق، بی ٹاؤن دیوا مادھوری دکشت آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا الیکشن میں اپنی قسمت آزماسکتی ہے۔ مبینہ طور پر وہ کافی وقت سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈران کے رابطے میں ہیں۔ حالانکہ اس کے پہلے بھی کچھ رپورٹس میں یہ اشارہ دیا گیا تھا کہ مادھوری دکشت پونے سے الیکشن لڑسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ ان میں سے کسی بھی رپورٹ کی اداکارہ یا ان کی ٹیم کے ذریعہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zoom TV (@zoomtv)

ابھی تک نہیں ہوا ہے باضابطہ اعلان

 مادھوری دکشت کی بڑی فین فالوئنگ ہے اوربڑے پردے پراپنی خوبصورتی اوراداکاری سے ناظرین کا دل جیتنے والی ’دھک دھک گرل‘ کی سیاست میں داخل ہونے کی  بحث زوروں پر ہے۔ رپورٹس کی مانیں تو کہا جا رہا ہے کہ مادھوری دکشت شمال مغرب ممبئی سے الیکشن لڑسکتی ہیں۔ حالانکہ ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dr Shriram Nene (@drneneofficial)

بھارت اورنیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میچ میں ہوئیں اسپاٹ

اس کے ساتھ ہی بتادیں کہ حال ہی میں ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں ہندوستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں ٹیم انڈیا نے شاندار جیت حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔ جہاں اس کا مقابلہ 19 نومبر کو آسٹریلیا سے ہوگا۔ آسٹریلیا نے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ بہرحال انہیں پہلے سیمی فائنل مقابلے میں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں اسپاٹ کیا گیا۔ حالانکہ اس دوران مادھوری دکشت مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کے ساتھ بیٹھی ہوئی نظرآئیں۔

مادھوری دکشت کی سیاست میں ہوگی انٹری؟

اتنا ہی نہیں بلکہ ان کے ساتھ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈرپرفل پٹیل اور بی جے پی لیڈرآشیش شیلار کو بھی اسپاٹ کیا گیا، جس کے بعد سے قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ اداکارہ سیاست میں قدم رکھنے والی ہیں۔ حالانکہ یہ خبریں اب تک صرف سوشل میڈیا پر ہی گردش کر رہی ہیں۔ کیونکہ اب تک کسی سیاسی پارٹی کی جانب سے یا مادھوری دکشت کی جانب سے ایسا کوئی بیان نہیں سامنے آیا ہے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ بالی ووڈ کی ’دھک دھک گرل‘ یعنی مادھوری دکشت سیاست میں قدم رکھیں گی یا نہیں اوراگر سیاست میں قدم رکھتی ہیں تو کس پارٹی سے قسمت آزمائیں گی۔

    -بھارت ایکسپریس

Also Read