Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مرکز جلد ہی جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کر دے گا۔عبداللہ نے یہ بات سری نگر کے لال چوک علاقے کے دورے کے دوران کہی جہاں انہوں نے مقامی دکانداروں سے ملاقات کی۔

خبر ہے کہ جو اساتذہ کسی بھی وجہ سے کونسلنگ سے غیر حاضر رہے ہیں اور درست وجوہات ہیں انہیں دوبارہ کونسلنگ کا موقع دیا جائے گا۔ اس کی تاریخ بتائی جائے گی۔ آپ کو بتادیں کہ قابلیت کا امتحان پاس کرنے والے اساتذہ کی کونسلنگ کے بعد گزشتہ پیر (14 اکتوبر) کو ثانوی تعلیم کے ڈائریکٹر کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کا یہ قدم نہ صرف بھوٹان بلکہ پڑوسی ممالک کے لیے بھی خطرناک ہے۔ چین نے جن سڑکوں پر گاؤں قائم کیے ہیں وہ بھوٹان اور چین کی سرحدوں سے منسلک ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چین یہاں لوگوں کو آباد کر رہا ہے۔ تقریباً 7000 لوگ وہاں آباد ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے غزہ میں اسرائیلی آپریشن میں مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل نے ان کے ساتھ اپنا سکور طے کر لیا۔ لیکن نیتن یاہو نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

اداکار سلمان خان سے لارنس بشنوئی کی دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پیغام میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ 'اسے ہلکےمیں  نہ لیں، ورنہ سلمان خان کی حالت بابا صدیقی سے بھی بدتر ہو جائے گی۔' ممبئی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

تیجسوی یادو نے اس معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "سرکاری کی نگرانی میں زہریلی شراب پینے سے 27 لوگوں کا قتل کیا گیا ہے۔ درجنوں لوگوں کی بینائی چلی گئی ہے۔ بہار میں مبینہ طور پر شراب پر پابندی ہے لیکن حکمران لیڈران - پولیس اور مافیا کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہر چوراہے پر شراب دستیاب ہے۔

۔بھارت نے صرف 40 رنز پر 9 وکٹ گنوا دیے تھے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم انڈیا کا آج دوسرا سب سے کم اسکور ہوگا، لیکن محمد سراج اور کلدیپ یادو نے کچھ دیر تک کیوی گیند بازوں کا سامنا کیا، لیکن یہ دونوں صرف 6 رن جوڑ سکے۔ اس طرح ٹیم انڈیا 46 رن پر سمٹ گئی۔

ہریانہ میں 5 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں، بی جے پی نے 90 رکنی اسمبلی میں 48 سیٹیں جیت کر ریاست میں تاریخی تیسری بار کامیابی حاصل کی۔ وہیں کانگریس نے 37 سیٹیں جیتی ہیں۔ ہریانہ میں مسلسل تیسری بار بی جے پی کی حکومت بننے کے ساتھ ہی سینی دوسری بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف  لے لیا ہے۔

ادھر غزہ پر بھی اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی جارحیت سے مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔جبالیہ کیمپ کا پر بھی اسرائیلی محاصرہ بارہ روز سے جاری ہے جہاں لاکھوں فلسطینی محصور ہوکر رہ گئے۔غزہ کی بگڑتی انسانی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلالیا گیا ہے

اجمل کے دعووں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی نے ان پر خوشامد کی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی قومی ترجمان پردیپ بھنڈاری نے کہا کہ اجمل کے ووٹ بینک نے لوک سبھا انتخابات کے دوران کانگریس کی حمایت کی تھی، جس کی وجہ سے ان کی شکست ہوئی۔