Rahmatullah
Bharat Express News Network
Bihar voter list Case posted to 28 July: سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ،بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی کا عمل رہے گا جاری،آدھارکارڈ کو بھی ماننے کا حکم
سپریم کورٹ میں بہار ووٹر لسٹ کی نظ ثانی کیس پر آج سماعت ہوئی اور دو رکنی بنچ نے آج کے سماعت کے بعد یہ فیصلہ کیا یہ نظرثانی کا عمل جاری رہے گا البتہ اس میں آدھار کارڈ اور راشن کارڈ کو بھی قبول کرنا ہوگا۔اس کے بعد بنچ نے کیس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔
Bihar voter list row hearing: الیکشن سے عین قبل بہار ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی نہیں ہونی چاہیے،سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ
ابھیشک منوسنگھوی نے دلیل دی کہ ووٹر لسٹ سے کسی کو خارج کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ میں آکر کسی کے خلاف اپنے اعتراض کا ثبوت دوں گا۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن سماعت کے لیے نوٹس جاری کرے گا۔ لیکن یہاں اجتماعی طور پر چار سے سات کروڑ لوگوں کو حذف کر دیا جائے گا۔
ED Bangalore is conducting a search action: ای ڈی کا بنگلورو میں پانچ مقامات پر سرچ آپریشن،ایم ایل اے پر غیر اعلانیہ غیرملکی اثاثوں کے الزامات کا ہے معاملہ
یہ کارروائی بنگلورو کے سیاسی اور کاروباری حلقوں میں ہلچل مچا رہی ہے، کیونکہ سببا ریڈی بیگے پلی اسمبلی حلقہ سے تین بار کے منتخب ایم ایل اے ہیں۔ اس سے قبل ای ڈی نے 25 جون کو کرناٹک میں 18 مقامات پر انجینئرنگ سیٹوں سے متعلق ایک گھوٹالے کے سلسلے میں چھاپے مارے تھے۔
Betting App Scam: ED cracks down on 29 film celebrities: بیٹنگ ایپ گھوٹالہ: ای ڈی کافلمی دنیا کی 29 مشہور شخصیات کے خلاف کریک ڈاؤن ، وجے دیورکونڈا سے پراکاش راج تک کے نام آئےسامنے
تفتیش کار یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ کیا ان مشہور شخصیات کو ایپس کی پروموشن کے دوران اس گھوٹالے کی اصلیت اور پیمانے کا علم تھا۔فی الحال، ای ڈی نے تمام متعلقہ مشہور شخصیات کو پوچھ گچھ کے لیے نوٹسز جاری کیے ہیں۔
More than 100 premature babies in Gaza at risk: غزہ میں 100سے زائد نومولود بچوں سمیت ہزاروں مریضوں کی جان خطرے سے دوچار،بیشتر ہسپتال بجلی کے بحران کا شکار
عالمی ادارہ صحت نے غزہ کے صحت کے شعبے کو "گھٹنوں کے بل" قرار دیا ہے، جہاں ایندھن، طبی سامان کی کمی اور اسرائیلی حملوں سے مسلسل ہونے والے زخمیوں کی آمد نے حالات کو مزید خراب کر دیا ہے۔
Apostolic Church Pakistan and Bilawal: اگلی بار عدالت میں آؤ گے تو ہم تمہاری ٹانگیں توڑ دیں گے،پاکستان میں مسیحی خاندان پر پی پی پی رہنماوں کا ظلم
اپوسٹولک چرچ پاکستان کے صدر نے کہا کہ ہمیں مارا پیٹا گیا، ذلیل کیا گیا اور بھاگنے پر مجبور کیا گیا، پولیس وہاں موجود تھی، لیکن ہمیں بچانے نہیں آئی، ہم نے فوری طور پر جج کو آگاہ کیا، جنہوں نے ہمیں درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی، تاہم آج تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
Earthquake jolts Delhi-NCR: دہلی این سی آر میں زلزلے کے تیز جھٹکے، دفتروں اور گھروں سے باہر بھاگے لوگ، افراتفری کا ماحول
دہلی این سی آر میں 9 بج کر 4 منٹ پر زلزلے کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا ،جو قریب بیس سے تیس سکینڈ تک زمین کو ہلاتا رہا۔ دفتروں میں پہنچ چکے لوگ آناً فاناً کرسیاں چھوڑ کر باہر بھاگ نکلے اور گھروں میں موجود لوگ بھی گھر سے باہر نکل آئے۔
Applications invited for vacancies at JMI: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں نوکری کرنے کا بہترین موقع،360سے زیادہ اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب
اسسٹنٹ پروفیسر کی اسامی کے لیے درخواست کی فیس 500 روپے رکھی گئی ہے۔گیسٹ فیکلٹی کے عہدے کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کو 300 روپے فیس ادا کرنی ہوگی، فیس ڈیمانڈ ڈرافٹ یا پوسٹل آرڈر کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے۔امیدواروں کا انتخاب دو مراحل میں کیا جائے گا۔
Tariff war between US & Brazil:نہ بات ہوگی اور نہ درخواست ہوگی، صرف جوابی ایکشن ہوگا، برازیل کے صدر کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب
ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل پر محصولات عائد کرنے کے اپنے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ برازیل نے امریکی انتخابات اور آزادی اظہار پر حملہ کیا ہے۔ جواب میں برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا نے ٹرمپ کے الزامات کو بے بنیاد اور حقائق کو مسخ کرنے والا قرار دیا۔
SC to hear Bihar SIR case today: بہار میں جاری ووٹر لسٹ نظرثانی معاملے کی سپریم کورٹ میں آج ہوگی سماعت، ہوسکتا ہے کوئی بڑا فیصلہ
درخواست گزاروں کے مطابق، 25 جولائی تک اندراج فارم جمع نہ کرانے والوں کے نام یکم اگست 2025 کو شائع ہونے والی مسوداتی انتخابی فہرست سے خارج کر دیے جائیں گے، جس سے تقریباً تین کروڑ ووٹروں کے ووٹنگ کے حق سے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔





