سورت اور اندور کے بعد کانگریس کو پُری میں بڑا جھٹکا لگا ہے اور امیدوار نے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے۔
Maharashtra News: مہاراشٹرمیں لوک سبھا الیکشن سے پہلے کانگریس کی پریشانیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ اشوک چوہان کے کانگریس چھوڑنے کے بعد جمعرات (15 فروری) کوبلائی گئی اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں کم ازکم 5 اراکین اسمبلی شامل نہیں ہوئے۔ اس کے بعد اب پارٹی بدلنے کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔
کانگریس کی میٹنگ میں حال ہی میں پارٹی سے استعفیٰ دینے والے بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی (باندرہ مشرق)، اسلم شیخ (ملاڈ مغرب)، امت دیشمکھ (لاتورشہر)، سلبھا کھوڈکے (امراوتی) اورموہن راؤ ہنبورڈ (ناندیڑ جنوب) شامل نہیں ہوئے۔ کانگریس قانون سازپارٹی کے لیڈربالاصاحب تھوراٹ نے کہا کہ یہ پانچ اراکین اسمبلی ان کی اجازت لینے کے بعد میٹنگ سے غیرحاضررہے۔ کانگریس کے مہاراشٹریونٹ کے صدرنانا پٹولے نے یہ بھی کہا کہ ان اراکین اسمبلی نے پہلے سے طے شدہ پروگراموں کی وجہ سے میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کی اجازت مانگی تھی۔
اراکین اسمبلی نے میٹنگ سے متعلق کہی یہ بڑی بات
ذیشان صدیقی اوراسلم شیخ نے کہا کہ انہیں اپنے انتخابی حلقوں میں جانا تھا، جبکہ امت دیشمکھ ریاست میں نہیں ہیں۔ پارٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدارنے کہا کہ کھوڈکے اورہنبورڈ ذاتی کاموں میں مصروف تھے۔ لوک سبھا الیکشن سے پہلے کانگریس کو جھٹکا دیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ اشوک چوہان نے پیرکے روزپارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد وہ منگل کو بی جے پی میں شامل ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: Congress All Accounts Siezed: کانگریس کے تمام اکاؤنٹ سیز، 210 کروڑ روپئے کا جرمانہ، کانگریس نے کہا- یہ تو تانا شاہی کی مثال
اشوک چوہان کے استعفیٰ کے بعد ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کئی اوراراکین اسمبلی لوک سبھا الیکشن سے پہلے پارٹی بدل سکتے ہیں۔ اشوک چوہان کو بی جے پی نے راجیہ سبھا کا امیدواربنایا ہے۔ اشوک چوہان سے پہلے بابا صدیقی اورملند دیوڑا نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بابا صدیقی اجیت پوارگروپ کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) میں شامل ہوئے ہیں تو وہیں ملند دیوڑا نے ایکناتھ شندے کی شیوسینا کا دامن تھاما ہے۔ ایکناتھ شندے نے انہیں راجیہ سبھا کا امیدواراعلان کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔