Bharat Express

Adani Group Controversy: اڈانی تنازعہ پر کانگریس نے کھولا محاذ، 6 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

Congress: کانگریس نے اس معاملے میں وزیراعظم نریندر مودی سے خاموشی توڑنے کی اپیل کی ہے۔ کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت عام لوگوں کے پیسے کا استعمال اپنے قریبی دوستوں کی مدد کے لئے کر رہی ہے۔

Congress Will Protest Against Adani Group: ملک کے مشہور صنعت کار گوتم اڈانی ان دنوں کافی سرخیوں میں ہیں۔ ہنڈن برگ کی رپورٹ آنے کے بعد سے گوتم اڈانی تنازعہ کے گھیرے میں ہیں۔ اب اس معاملے میں سیاست بھی شروع ہوگئی ہے۔ اس معاملے سے متعلق اپوزیشن نے مرکزی حکومت کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس نے پارلیمنٹ کے بعد اب سڑک پراترنے کا اعلان کیا ہے۔

کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے اعلان کیا کہ اڈانی گروپ کے خلاف ملک گیراحتجاج  کیا جائے گا۔ انہوں نے مودی حکومت پرالزام لگاتے ہوئے کہا، ‘مرکزی حکومت عام لوگوں کے پیسے کا استعمال اپنے قریبی دوستوں کی مدد کے لئے کر رہی ہے، جس کی کانگریس پارٹی مخالفت کرتی ہے اوراب پیرکو ایل آئی سی اور ایس بی آئی دفتروں کے سامنے پورے ملک کے اضلاع میں احتجاج کیا جائے گا’۔

6 فروری کو سڑک پراترے گی کانگریس

نیوزایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے وینو گوپال نے کہا، ‘مرکز کی مودی حکومت عام لوگوں کے پیسے کا استعمال اپنے قریبی دوستوں کی حمایت کرنے کے لئے کر رہی ہے، اس لئے کانگریس پیر (6 فروری) کو سڑک پراترے گی۔ اڈانی گروپ سے متعلق ہنڈن برگ کی رپورٹ کے بعد اپوزیشن متحد ہوکرمرکزی حکومت کے خلاف حملہ آور ہے۔ رپورٹ کے بعد اڈانی گروپ کے شیئر گرنے کو اپوزیشن نے بڑا گھوٹالہ بتایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Jairam Ramesh: حکومت ‘ہم اڈانی کے ہیں کون’ کہہ کر سوالوں سے نہیں بھاگ سکتی – جے رام رمیش نے پی ایم مودی سے پوچھے تین سوال

کانگریس نے شروع کی سوالوں کی سیریز

کانگریس پارٹی نے اس معاملے میں ہر روز تین سوالوں کی ایک سیریز شروع کی ہے۔ اسے نام دیا ہے- ‘ہم اڈانی کے ہیں کون’؟ کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اس کی جانکاری دی۔ جے رام رمیش نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ‘اڈانی مہا میگا گھوٹالے پر وزیراعظم کی خاموشی نے ہمیں ‘ہم اڈانی کے ہیں کون’ سیریز شروع کرنے کے لئے مجبورکردیا ہے۔ ہم آج سے روزانہ 3 سوال وزیراعظم سے پوچھیں گے’۔ اسی کے ساتھ انہوں نے اپنے تین سوال پوچھے ہیں۔ اس میں انہوں نے پہلا سوال گوتم اڈانی کے بھائی ونود اڈانی سے متعلق کیا۔ دوسرے سوال میں انہوں نے پوچھا کہ گوتم اڈانی پر ای ڈی، سی بی آئی اورانکم ٹیکس کی طرف سے کیا کارروائی کی گئی ہے؟ وہیں ہنڈن برگ کی رپورٹ کے بعد مہاراشٹرکانگریس نے بھی اڈانی گروپ سے دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Also Read