کانگریس جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر سید ناصر حسین۔ (تصویر: اے این آئی)
Jammu Kashmir News: عدلیہ پرنائب صدرجگدیش دھنکھڑکے بیانوں پرکانگریس نے سخت ردعمل ظاہرکیا ہے۔ کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی سبھی آئینی اداروں پر قبضہ کرنے کے لئے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔ جموں وکشمیر کی ریاستی کانگریس کمیٹی کے نئے انچارج اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سید ناصر حسین نے جموں وکشمیر میں نائب صدرجگدیپ دھنکھڑ سے متعلق پوچھے گئے سوال سے متعلق کہا کہ وہ ان کے چیئرمین ہیں، اس لئے وہ ان پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم جو بی جے پی حکومت کے خلاف الزام لگا رہے ہیں کہ وہ سبھی اداروں (انسٹی ٹیوٹ) کو اپنے قبضے میں لا رہے ہیں، ان پر دباو بنا رہے ہیں۔ سبھی اداروں کا غلط استعمال کررہے ہیں اور ہر ادارے کو اپنے قابو میں کررہے ہیں۔ یہ حکومت جو ہتھکنڈے اپنا رہی ہے وہ آپ کے سامنے ہے۔
پارٹی کو با اختیاربنانے کے لئے کون کون سے موضوعات اٹھائے؟
جموں وکشمیرکا انچارج بنائے جانے کے بعد اپنے دورے کی جانکاری دیتے ہوئے ڈاکٹر سید ناصر حسین نے کہا کہ پہلے دورے کے دوران انہوں نے سبھی سیاسی پارٹیوں کے سینئر لیڈران سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ رات میں بھی میں نے سینئرلیڈران سے بات چیت کی اورپارٹی کی پوزیشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ بھی طے کیا گیا کہ جموں وکشمیرخطہ کے لئے کیا روڈ میپ ہوگا اورکس طرح ہم پارٹی کو مضبوط بنائیں گے اور کون کون سے موضوعات اٹھائیں گے۔ جمعہ کے روزوہ پارٹی کے عام کارکنان سے بھی ملیں گے تاکہ ان کے مشورے لئے جاسکیں۔
AICC General Secretary Incharge J&K Congress Sh @NasirHussainINC MP, Rajya Sabha JKPCC President Sh @TariqKarra along with AICC General Secretary Sh @GAMIR_INC along with esteemed leaders addressed workers convention at Afsar Guest House, Jammu. pic.twitter.com/MAGL0Wv3Zt
— J&K Congress (@INCJammuKashmir) April 17, 2025
نیشنل ہیرالڈ معاملے سے متعلق کانگریس جنرل سکریٹری ڈاکٹرسید ناصرحسین نے کہا کہ جس طریقے سے بدلے کی سیاست بی جے پی نے شروع کی ہے، جس طریقے سے سونیا گاندھی اورراہل گاندھی پرحملہ کیا گیا، انہیں بدنام کیا جا رہا ہے۔ پارٹی کی شبیہ خراب کی جارہی ہے، اس سے متعلق احتجاج کئے جا رہے ہیں، اس سے متعلق پارٹی کارکنان میں زبردست ناراضگی ہے۔ حکومت نے غلط رویہ اختیارکیا ہے۔ اس لئے ہماری ناراضگی ظاہررہے گی۔
Warmly welcomed by senior Congress leaders and hundreds of Congress Karyakartas on my first visit to Jammu after being appointed AICC General Secretary In-Charge of J&K. Humbled by the love and support!@INCJammuKashmir pic.twitter.com/q8s3950J2w
— Dr Syed Naseer Hussain,MP Rajya Sabha (@NasirHussainINC) April 17, 2025
وقف قانون سے متعلق لگائے الزام
وقف قانون پربنی جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) سے متعلق کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ناصرحسین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس جے پی سی کوبی جے پی نے بلڈوزکیا۔ اس معاملے پرپورے جے پی سی کے مشورے کوشامل نہیں کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ میں بھی ہمارے کسی سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وقف قانون کے خلاف ہماری لڑائی جاری ہے اورآگے بھی جاری رہے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
