یوگ گرو بابا رام دیو نے 'شربت جہاد' سے متعلق پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔
نئی دہلی: یوگ گرو بابا رام دیوجمعہ کے روزورنداون کے ملوک پیٹھ آشرم پہنچے۔ جہاں انہوں نے ملوک جینتی مہوتسوکے موقع پرمنعقدہ پروگرام میں حصہ لیا اورایک بارپھرمتنازعہ بیان دیا۔ بابا رام دیونے کہا کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن روح افزا والوں نے اسے ‘شربت جہاد’ مان لیا۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ یہ ’جہاد کررہے ہیں۔‘ اگروہ اسلام کے تئیں وقف ہیں اورمساجد اورمدارس بنا رہے ہیں توانہیں خوش ہونا چاہئے۔ تاہم سناتنیوں کوسمجھنا چاہئے۔ اگرکسی کواس سے کوئی مسئلہ ہے توان کومسئلہ ہونے دیں۔
بابا رام دیو نے کہا کہ پورا ملک اقتصادی، سیاسی مذہبی اورثقافتی دہشت گردی کے دورسے گزررہا ہے۔ آج ہرطرف سناتن سے متعلق فخرکا لمحہ ہے اورسناتن کے مخالفین طرح طرح کی سازشیں کررہے ہیں۔ ہمیں ایسا کام کرنا چاہئے کہ ہم اپنے سناتن مخالفین کو شکست دے سکیں۔ آپ کو بتا دیں کہ بابا رام دیوآج صبح سنتوں کے شہرورنداون پہنچ گئے۔ وہ صبح 9 بجے ملوک پیٹھ آشرم پہنچے۔ راجندرداس مہاراج کے ساتھ جوویاس پیٹھ سے کتھا کررہے تھے، انہوں نے ویاس پیٹھ کی پوجا کی اورپروگرام میں حصہ لیا۔
ہم کو ان سے ڈرنا نہیں چاہئے: بابا رام دیو کا عجیب بیان
تقریباً 4 گھنٹے بابا رام دیوکتھا میں شامل رہے۔ پھرصحافیوں سے بات کی۔ اس دوران کہا کہ ہندوستان میں گیانی اورتپسوی (عقلمند اورسنیاسی) سنت لوگ موجود ہیں۔ آج میں ملوک پیٹھ میں اس لئے آیا ہوں کیونکہ یہاں پرملوک جینتی مہوتسوبڑی دھوم دھام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں میں شامل ہوا ہوں اورمیں سناتنیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ آج چاروں طرف سناتنیوں کے لئے فخرکا لمحہ ہے۔ کچھ سناتن مخالفین لوگ اس کے تئیں سازش کررہے ہیں، لیکن ہم کوان سے ڈرنا نہیں چاہئے۔
بابا رام دیو نے روح افزا سے متعلق دیا تھا متنازعہ بیان
قابل ذکرہے کہ ورنداون کے بسنی وٹ ملوک آشرم میں چل رہے ملوک جینتی مہوتسو کے موقع پربرج کے تمام سنت موجود رہے۔ واضح رہے کہ بابا رام دیو نے گزشتہ دنوں فیس بک پرایک ویڈیوپوسٹ کیا تھا۔ اس میں انہوں نے ‘شربت جہاد’ لفظ کا استعمال کیا تھا۔ ان کا اشارہ ہمدرد کے ذریعہ تیارکئے جانے والے شربت روح افزا کی طرف تھا۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پرکافی وائرل بھی ہوا تھا اوران کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ رام دیوکا کہنا تھا کہ ایک مشہورشربت (روح افزا) بنانے والی کمپنی منافع کے پیسوں سے مسجدیں اورمدرسے بنا رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پتنجلی کا گلاب شربت خریدیں۔ مطلب واضح تھا کہ شربت روح افزا کی جگہ پتنجلی کا شربت استعمال کریں۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

