Zohran Mamdani Won New York City Mayoral Race : زہران ممدانی نے اپنی جیت کو ”تبدیلی کا مینڈیٹ“ قرار دیا، کہا- ”مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے“، جانئے کیا کچھ کہا اور ٹرمپ کا کیا ردِعمل رہا؟
امریکی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہو گیا ہے۔ ڈیموکریٹک سوشلسٹ زہران ممدانی نے نیویارک سٹی کے میئر کا انتخاب جیت کر نہ صرف شہر کے پہلے مسلم میئر بننے کا اعزاز حاصل کیا، بلکہ ایک طویل سیاسی روایت کو بھی ختم کر دیا۔ ان کی جیت کو ”تبدیلی کا مینڈیٹ“ قرار دیا جا رہا ہے، جس نے امریکی سیاست میں نئی روح پھونک دی ہے۔
Who is Zohran Mamdani First Indian Origin Muslim Mayor Of New York : کون ہیں نیویارک کے پہلے مسلم میئر زہران ممدانی،جنہوں نے ٹرمپ کی دھمکی اور ایلون مسک کی مخالفت کے باوجود جیتا تاریخی انتخاب
امریکی سیاست میں تاریخ رقم کرتے ہوئے بھارتی نژاد زہران ممدانی نے نیویارک سٹی کے میئر کا انتخاب جیت لیا ہے۔ 34 سالہ ممدانی نہ صرف نیویارک کے پہلے مسلم بھارتی نژاد میئر بن گئے ہیں بلکہ انہوں نے اس کامیابی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور ایلون مسک کی کھلی مخالفت کے باوجود حاصل کیا۔
Zohran Mamdani Becomes First Muslim Indian Origin Mayor Of New York : زہران ممدانی نیویارک کے پہلے ہندوستانی نژاد مسلم میئر منتخب، ریکارڈ ووٹوں سے جیت کر رقم کی تاریخ
امریکی سیاست میں ایک تاریخی موڑ اُس وقت آیا جب 34 سالہ ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوئے۔ وہ نہ صرف شہر کے پہلے مسلم بلکہ تاریخ کے سب سے کم عمر میئر بن گئے ہیں۔
Plane Crashes : امریکہ میں بڑا طیارہ حادثہ، انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اڑان بھرتے ہی کارگو طیارہ ہوا کریش، 4 ہلاک، 11 زخمی
امریکہ کی ریاست کینٹکی میں ایک دل دہلا دینے والا فضائی حادثہ پیش آیا، جب لوئیس ولے محمد علی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد ایک یو پی ایس کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔
Dengue Outbreak Continues In Bangladesh : بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کا قہر جاری، 24 گھنٹوں میں 1100 سے زائد نئے کیسز اور 5 اموات درج
بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کا پھیلاؤ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ ملک کی وزارتِ صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,147 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 5 مریضوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔
Illicit Drugs Seized By Australian Police : پولیس نے ضبط کیے 270 کلوگرام سے زائد غیر قانونی منشیات، 18 افراد گرفتار
آسٹریلوی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 270 کلوگرام سے زائد غیر قانونی منشیات ضبط کی ہیں اور 18 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی نیو ساوتھ ویلز ، ویسٹرن آسٹریلیا اور آسٹریلین فیڈرل پولیس کی مشترکہ آپریشنل ٹیم نے انجام دی۔
Names Of 5 Million Of 6 Million Jews Killed In Holocaust Now Identified : ہولوکاسٹ میں ہلاک ہونے والے 60 لاکھ یہودیوں میں سے 50 لاکھ کی ہوئی پہچان، باقی کی تلاش میں جدید ٹیکنالوجی سے امید
اسرائیل کے ورلڈ ہولوکاسٹ ریمیمبرنس سینٹر ’یاد واشیم‘ نے اعلان کیا ہے کہ نازیوں کے ہاتھوں مارے گئے تقریباً 60 لاکھ یہودیوں میں سے 50 لاکھ کی شناخت کر لی گئی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی، بالخصوص مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین لرننگ کی مدد سے باقی متاثرین کی پہچان بھی ممکن ہو سکے گی۔
Israel Receives Three Bodies From Hamas : حماس نے مزید تین لاشیں اسرائیل کو واپس کر دیں، جنگ بندی معاہدے کے تحت لاشوں کے تبادلے کا عمل جاری
اسرائیل نے اتوار کو تصدیق کی کہ اُسے غزہ میں حماس کی جانب سے تین یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔ یہ اقدام جنگ بندی معاہدے کے تحت لاشوں کے تبادلے کے عمل کا حصہ ہے۔
Russia-Ukraine war : یوکرین جنگ پر کشیدگی برقرار، روس نے ٹرمپ سے جلد ملاقات سے کیا انکار
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی منسوخی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں کریملن کے ترجمان نے کہا کہ روسی صدر اور ٹرمپ کے درمیان جلد ملاقات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔
Indian businessman Scam USA : یہ تو نیرَو مودی کا بھی باپ نکلا! امریکہ میں 4000 کروڑ کا فراڈ، بھارتی نژاد صنعتکار پر لگا الزام
امریکہ میں ایک بڑا مالیاتی اسکینڈل سامنے آیا ہے، جس میں بھارتی نژاد صنعتکار بنکِم برہما بھٹ پر اپنی کمپنیوں کے ذریعے 4000 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے کا الزام عائد ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، برہما بھٹ نے فرضی گاہکوں اور فرضی انوائسز کے ذریعے کئی امریکی مالیاتی اداروں سے بھاری قرض حاصل کیا۔ یہ انکشاف وال اسٹریٹ جرنل کی تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔





