Bharat Express DD Free Dish

’’این سی پی کے انضمام پر کوئی بات تک نہیں ہوئی…‘‘ پارتھ پوار کی شرد پوار سے ملاقات کے بعد پارٹی کی وضاحت

دیوالی لنچ کے دوران پارتھ پوار کی شرد پوار سے ملاقات کے بعد انضمام کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں۔ حالانکہ سنیترا پوار کی قیادت والی این سی پی نے انضمام کی افواہوں کو خارج کردیا ہے۔ این سی پی نے واضح طور پر کہا ہے کہ انضمام سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

مہاراشٹرمیں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے دونوں گروپوں کے انضمام سے متعلق افواہوں کوپارٹی نے مسترد کردیا ہے۔ پارتھ پوارنے دیوالی لنچ کے موقع پرشرد پوارسے ملاقات کی، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں تیزہوگئیں۔ تاہم، حکمراں این سی پی نے واضح کیا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے انضمام کے معاملے پرکوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ مہاراشٹرمیں این سی پی کے دونوں گروپوں کے انضمام کی خبریں گزشتہ کچھ دنوں سے گردش کررہی تھیں۔

اسی درمیان حکمراں این سی پی کے لیڈراورراجیہ سبھا رکن پارتھ پوارنے اتوارکواپنے دادا (اپنے والد اجیت پوارکے چچا) شرد پوارسے ملاقات کی۔ شرد پواراپوزیشن کی این سی پی کے سربراہ ہیں۔ پارٹی نے وضاحت کی کہ خشک سالی اورپارتھ پوار کے والد اجیت پوار کے انتقال کی وجہ سے پوارخاندان اس سال دیوالی نہیں منا رہا ہے۔ ایسے میں دیوالی کے پہلے دن خاندان کے لیے ایک لنچ کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں پارتھ پواربھی شریک ہوئے۔

انضمام پرکوئی بات چیت نہیں ہوئی: این سی پی

این سی پی کے چیف ترجمان امیش پاٹل نے کہا، ’’این سی پی کے اندرانضمام کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی ہے۔ اس معاملے پرکوئی گفتگوتک نہیں ہوئی ہے۔ شرد پوارجی اس وقت صحت یاب ہو رہے ہیں، ایسے وقت میں اس طرح کے سیاسی اقدامات پربات کرنا غیرحساسیت ہوگی۔‘‘ امیش پاٹل نے یہ بھی کہا کہ دونوں پارٹیوں کے انضمام سے متعلق سامنے آنے والی تمام خبریں کسی سرکاری بنیاد کے بغیرپھیلائی جا رہی ہیں اوریہ محض سنی سنائی باتیں ہیں۔

شرد پوارکے ساتھ دو گھنٹے گزارے

قابل ذکرہے کہ پارتھ پوارہفتہ کوبھی شرد پوارکی رہائش گاہ ’سلوراوک‘ گئے تھے، جہاں انہوں نے تقریباً دوگھنٹے گزارے۔ اتوارکوبھی وہ وہاں دوگھنٹے سے زیادہ وقت تک موجود رہے۔ اس کے بعد دونوں این سی پی گروپوں کے انضمام سے متعلق قیاس آرائیوں کومزید تقویت ملی۔ اس سے قبل این سی پی کے ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ انضمام کے حوالے سے بات چیت اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا کہ دو دن پہلے بریچ کینڈی اسپتال میں ایک خفیہ ملاقات ہوئی تھی، جس میں پارتھ پوار، نائب وزیراعلیٰ اوران کی والدہ سنیترا پوارکے علاوہ ان کی خالہ اوراین سی پی (ایس پی) کی کارگزارصدرسپریا سولے بھی شامل تھیں۔ تاہم، اس ملاقات میں شامل ہونے کی بات کہے جانے والے کسی بھی شخص نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

روہت پوارنے کیا کہا؟

انضمام کی قیاس آرائیوں کے باوجود این سی پی (ایس پی) کے رکن اسمبلی روہت پوارنے اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔ روہت پوارکا کہنا ہے کہ نہ تواس بارے میں کوئی بات چیت ہوئی ہے اورنہ ہی ان کی پارٹی کے اندراس موضوع پرکوئی بحث کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read