Bharat Express DD Free Dish

Deputy CM Sunetra Pawar

دیوالی لنچ کے دوران پارتھ پوار کی شرد پوار سے ملاقات کے بعد انضمام کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں۔ حالانکہ سنیترا پوار کی قیادت والی این سی پی نے انضمام کی افواہوں کو خارج کردیا ہے۔ این سی پی نے واضح طور پر کہا ہے کہ انضمام سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

انل دیشمکھ نے این سی پی کے دونوں گروپوں کے انضمام کا امکان ازسرنو خارج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی میں شامل ہونے والے کسی بھی شخص کا استقبال ہے، لیکن پارٹیوں کے انضمام کا کوئی سوال نہیں۔

اجیت پوارکے انتقال سے پہلے اجیت پوارگروپ اوراین سی پی-شرد چندرپوارکے لیڈران کے درمیان انضمام سے متعلق تقریباً چارملاقاتیں ہوئی تھیں، لیکن اجیت پوارکے انتقال کے بعد یہ معاملہ سیاسی بحث میں پیچھے چلا گیا۔ اب ایک بارپھردونوں این سی پی کوایک ساتھ لانے کی کوششوں کی بات ہورہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پرفل پٹیل بھی چاہتے ہیں کہ مہاراشٹرمیں دونوں گروپ ایک ساتھ آئیں۔

نائب وزیراعلیٰ سنیترا پوار کے بیٹے پارتھ پوار نے ایک بارپھر دہرایا کہ آئندہ پارٹی کے تمام فیصلے کور کمیٹی کو اعتماد میں لینے کے بعد ہی کئے جائیں گے۔ دوسری جانب پارٹی کے ریاستی صدرسنیل تٹکرے اورقومی ورکنگ صدرپرفل پٹیل کے عہدوں کے حوالے سے پیدا ہونے والا ابہام اب بھی برقرارہے۔

دونوں گروپوں کے ایک ہونے کی بحث کے ساتھ سب سے بڑا سوال پارٹی کی قیادت سے متعلق ہے۔ اگراین سی پی کے دونوں گروپوں کا انضمام ہوتا ہے توپارٹی کی کمان کس کے ہاتھ میں ہوگی؟ کیا شرد پواردوبارہ پارٹی کی مرکزی قیادت کا کردارادا کریں گے؟ کیا سنیترا پوارکوتنظیم میں موجودہ حیثیت حاصل رہے گی؟ ساتھ ہی پرفل پٹیل اورسپریا سولے کا کردارکیا ہوگا؟

مہاراشٹر کے بارامتی اسمبلی سیٹ کے ضمنی الیکشن میں نائب وزیراعلیٰ سنیترا پوار نے زبردست فرق سے جیت حاصل کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اجیت پوارکے اچانک انتقال کے بعد ان کے خاندان کے لیے یہ پہلا انتخابی مقابلہ تھا۔

مہاراشٹر کے بارامتی اسمبلی ضمنی الیکشن میں اپنے امیدوار کا نام واپس لینے کے لئے کانگریس نے بڑی شرط رکھی ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعلیٰ سنیترا پوار کے خلاف وہ اپنی امیدوار واپس لینے کے لئے تبھی تیارہوگی جب اجیت پوار کے طیارہ حادثہ معاملے میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ 

 مہاراشٹر کی بارامتی سیٹ پرکانگریس نے امیدوارکے نام کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے پہلے آج ہی سنیترا پوار نے کانگریس کے ریاستی صدرسے فون پربات کی تھی اوراس سیٹ پر امیدوار نہ اتارنے کی گزارش کی تھی۔ وہیں اب کانگریس کی طرف سے امیدوارکا اعلان ہونے کے بعد یہ سیٹ بلا مقابلہ نہیں رہنے والی ہے۔

این سی پی اجیت پوارکا گروپ اورمہایوتی بارامتی سیٹ پرضمنی الیکشن میں سنیترا پوارکے بلامقابلہ منتخب ہونے کے حق میں ہیں۔ وہیں این سی پی شرد پوار گروپ بھی اس خیال پرمتفق ہے، جس سے سیاسی حالات دلچسپ ہوگئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ فڈنویس نے مہاراشٹر اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے ایک روز قبل منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مہایوتی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ طیارہ حادثے سے متعلق تمام شبہات دور ہوں۔ ان کے مطابق این سی پی کی جانب سے سی بی آئی جانچ کے مطالبے پر مشتمل خط موصول ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے امت شاہ سے بات چیت کی۔