Bharat Express

Women Reservation Bill

اس بل کی منظوری اوراس کے نفاذ کے بعد خواتین کے لئے 33 فیصد سیٹیں مختص ہوجائیں گی۔ اس سے قبل، اس بل پرپورے دن بحث ہونے کے بعد برسراقتدار بی جے پی اوراس کی اتحادی جماعتوں کے علاوہ اپوزیشن کانگریس اوراس کی اتحادی سماجوادی پارٹی، ترنمول کانگریس سبھوں نے حمایت کی۔

خواتین ریزرویشن بل لوک سبھا کےبعد راجیہ سبھا میں بھی دلچسپ بحث ہوئی ۔حکمراں اور اپوزیشن کی طرف سے مسلسل اس بل کے حق میں بیانات دئے گئے ،۔اپوزیشن کی جانب سے کچھ اعتراضات بھی درج کرائے گئے ،اس بیچ خبر یہ ہے کہ راجیہ سبھا میں جیسے ہی اس بل کو منظوری ملے گی اس کے فوراً بعد خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی۔

رنجیت رنجن نے راجیہ سبھا میں بل پر بحث کے دوران کہا، 'ریزرویشن کوئی خدائی نعمت نہیں ہے، یہ پی ایم کی طرف سے دی گئی  نعمت نہیں ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ کی حکومت میں خواتین کی کتنی عزت کی جاتی ہے

منگل کو خصوصی اجلاس کے دوران وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے خواتین کے ریزرویشن سے متعلق ایک بل پیش کیا تھا۔ بدھ کو لوک سبھا میں طویل بحث کے بعد یہ بل منظور کیا گیا۔ ووٹنگ کا عمل سلپس کے ذریعے کیا گیا جس میں بل کے حق میں 454 اور مخالفت میں 2 ووٹ ڈالے گئے

بی جے پی کی طرف سے خواتین کے ریزرویشن بل پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے جے پی نڈا نے کہا، "کل لوک سبھا میں خواتین کے ریزرویشن بل کو پاس کیا گیا تھا اور مجھے نہ صرف امید ہے بلکہ یہ بھی یقین ہے کہ آج یہ بل یہاں بھی بغیر کسی رکاوٹ کے متفقہ طور پر پاس ہو جائے گا

Womens Reservation Bill Passed In Lok Sabha: خواتین ریزرویشن بل لوک سبھا سے پاس ہوگیا ہے۔ اس بل کو آج راجیہ سبھا میں پیش کردیا گیا ہے، جہاں پر اس بحث ہوگی۔ 

لوک سبھا میں 8 گھنٹے کی طویل بحث کے بعد ناری شکتی وندن بل منظور کر لیا گیا۔ تقریباً 27 سال کے انتظار کے بعد بالآخر خواتین ریزرویشن بل لوک سبھا سے منظور ہو گیا۔ آج بل راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا جہاں اس پر بحث ہوگی۔

لوک سبھا میں پرچی کے ذریعہ ہوئی ووٹنگ میں خواتین ریزرویشن بل (ناری شکتی وندن بل 2023) کو منظوری مل گئی۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نےکہا کہ ”بل کے مسودہ میں او بی سی اور مسلم خواتین کو الگ رکھا گیا ہے۔ اس طرح کے بل سے جس میں ان دو طبقوں کو شامل نہیں کیا گیا، ملک میں پائے جانے والے سماجی عدم مساوات کو دور نہیں کیا جاسکتا ہے۔

سکریٹری کے بارے میں راہل گاندھی کے بیان پر نشانہ لگاتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ حکومت کابینہ چلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک چلانے والے 90 سکریٹری میں صرف تین او بی سی ہیں۔ میری سمجھ یہ ہے کہ ملک حکومت چلاتی ہے۔ کابینہ ملک کی پالیسیوں کا فیصلہ کرتی ہے۔