Bharat Express

Parliament Special Session 2023: پارلیمنٹ کی کارروائی جاری، وزیراعظم مودی نے بل کی حمایت میں ووٹ کرنے والے سبھی اراکین پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا

Womens Reservation Bill Passed In Lok Sabha: خواتین ریزرویشن بل لوک سبھا سے پاس ہوگیا ہے۔ اس بل کو آج راجیہ سبھا میں پیش کردیا گیا ہے، جہاں پر اس بحث ہوگی۔ 

وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

لوک سبھا میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ میں آج آپ کے ذریعہ اس بہت اہم فیصلے میں یقین پیدا کرنے کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ملک کو نئی اونچائیوں پر لے جانے والی طاقت کے طور پر ابھرے گا۔ اس مقدس کام کو کرنے کے لئے آپ سب نے بہت اہم تعاون دیا ہے۔ ایوان کے لیڈر کے طور پر سچے دل سے میں احترام کے ساتھ شکریہ ادا کرنے کے لئے کھڑا ہوں۔

راجیہ سبھا میں پیش ہوا خواتین ریزرویشن بل

وزیرقانون ارجن رام میگھوال نے لوک سبھا میں منظورہونے کے بعد آج راجیہ سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پیش کردیا ہے۔