Bharat Express

Women Reservation Bill

Women Reservation Bill 2023: لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ جلد از جلد ذات پر مبنی مردم شماری کرائیے۔ پرانے ڈاٹا کو ریلیز کیجئے۔

مودی حکومت اونچی ذات کی خواتین کی نمائندگی بڑھانا چاہتی ہے۔ وہ مسلم اور او بی سی خواتین کی نمائندگی نہیں بڑھانا چاہتی۔ 17ویں لوک سبھا تک کل 690 خواتین ممبران پارلیمنٹ منتخب ہوئیں۔ ان میں سے صرف 25 خواتین مسلم کمیونٹی سے تھیں۔

لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ہم نے مضبوط بل ایوان میں رکھا ہے۔ جبکہ یوپی اے کمزور بل لے کرآئی تھی۔

Women Reservation Bill 2023: سماجوادی پارٹی نے خواتین ریزرویشن بل کی حمایت کی ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی اس بل سے متعلق کئی طرح کے سوال بھی اٹھائے ہیں۔

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ یہ بل راجیو گاندھی کا خواب تھا۔ یہ راجیو گاندھی کا لایا گیا بل تھا۔ ایک دن پہلے پارلیمنٹ پہنچنے پرسونیا گاندھی سے جب حکومت کی طرف سے لوک سبھا میں بل لائے جانے کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا ہے، اپنا ہے، پہلے ہم نے ہی یہ بل لایا تھا، جو راجیہ سبھا میں پاس ہوگیا، لیکن یہ لوک سبھا میں پھنس گیا۔

سابق سی ایم اکھلیش یادو نے لکھا - یہ آدھا ادھورا بل 'خواتین ریزرویشن' جیسے سنگین مسئلے کا مذاق ہے، خواتین آئندہ انتخابات میں بی جے پی کے خلاف ووٹ دے کر اس کا جواب دیں گی۔

نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں لوک سبھا کی کارروائی خواتین ریزرویشن بل کے ساتھ شروع ہوئی۔ یہ بل لوک سبھا میں پیش کیا گیا اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ بل اب ناری شکتی وندن ایکٹ کے نام سے جانا جائے گا۔

کانگریس خواتین ریزرویشن بل کو سونیا گاندھی کی پرانی سوچ قرار دے رہی ہے اور بی جے پی پر انہیں گمراہ کرنے کا الزام لگا رہی ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی خواتین ریزرویشن بل کو مودی حکومت کی ایک اور کامیابی قرار دے رہی ہے۔

نتیش کمار نے منگل کی شام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2006 سے ہم نے پنچایتی راج اداروں میں اور سال 2007 سے میونسپل اداروں میں خواتین کو 50 فیصد ریزرویشن دیا

سابق مرکزی وزیر اوما بھارتی نے کہا، 'آج کا دن بہت خوش قسمتی کا دن ہے۔ پارلیمنٹ کا اجلاس پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ہو رہا ہے۔ یہ بہت اہم تھا۔ پارلیمنٹ کی پرانی عمارت کی حالت بہت خراب تھی۔