کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل سے متعلق بحث میں حصہ لیا۔
Rahul Gandhi on Women Reservation Bill 2023 in Lok Sabha: لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل (ناری شکتی وندن ایکٹ بل) پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے بدھ (20 ستمبر) کو کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اس بل کو تبدیلی والا بتایا۔
راہل گاندھی نے لوک سبھا میں کہا، ”ہمارا خواتین ریزرویشن بل کو حمایت ہے، یہ خواتین کے لئے بہت ضروری قدم ہے۔ خواتین نے ملک کی آزادی کے لئے بھی لڑائی لڑی ہے۔ یہ لوگ ہمارے برابرہیں اورکئی معاملوں میں ہمارے سے آگے بھی ہیں، لیکن بل ادھورا ہے۔ ہم اس میں دیگر پسماندہ طبقات (اوبی سی) ریزرویشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔”
Congress MP Rahul Gandhi speaks in debate on Women’s Reservation Bill in Lok Sabha
“There is one thing in my view that makes this bill incomplete. I would like to have seen the OBC reservation included in this bill.” pic.twitter.com/oajhehDHKX
— ANI (@ANI) September 20, 2023
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ بل پرعمل درآمد کے لئے نئی مردم شماری اورحد بندی کی ضرورت ہے، لیکن میری رائے ہے کہ اب اس پرعملدرآمد کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے لوک سبھا اوراسمبلی میں 33 فیصد نشستیں خواتین کے لئے مختص کرنی ہوں گی۔
بھارت ایکسپریس۔