Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج سے پہلے اور اس کے دوران بڑے پیمانے پر لوگوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات پر تشویش ظاہر کی تھی۔او ایچ سی ایچ آر نے ہندوستانی حکام سے اپیل کی کہ وہ شہریوں کے پُرامن احتجاج کے حق کا احترام کریں۔ دفتر نے کہا کہ اس حق پر عائد کی جانے والی پابندیاں ضرورت اور تناسب کے اصولوں پر پوری اترنی چاہئیں۔
Navi Pillay Wins Nobel Peace Prize 2026: نسلی امتیازکے خلاف جدوجہد سے عالمی انصاف تک، نوبل امن انعام یافتہ نوی پلے کی غیر معمولی زندگی، بھارت سے تعلق اور تمل پس منظر
نسلی امتیاز کے باعث بھارتی نژاد خاندانوں کے لیے تعلیم، روزگار اور ترقی کے مواقع محدود تھے۔نوی پلے کی زندگی اس بات کی مثال ہے کہ کس طرح امتیازی نظام میں پرورش پانے والی ایک خاتون نے تعلیم، قانونی جدوجہد اور انسانی حقوق کے تحفظ کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت قائم کی۔
Sea-Level Rise UN Warns: سمندر کی سطح بلند ہونے سے کولکاتا اور ممبئی کے لاکھوں افراد متاثر ہو سکتے ہیں: اقوام متحدہ
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے نشیبی ڈیلٹا علاقوں اور ہندوستان کے کولکاتا و ممبئی، جبکہ بنگلہ دیش کے ڈھاکہ جیسے شہروں میں اس بحران کا سب سے بڑا اثر لوگوں کی نقل مکانی کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔ ان علاقوں میں 1.4 کروڑ سے زائد افراد کے گھروں کے مستقل طور پر پانی میں ڈوب جانے کا خطرہ ہے۔ تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ صورتحال کس مخصوص مدت میں پیدا ہو سکتی ہے۔
India-Palestine Relations: فلسطین کے لئے ایک قابل اعتماد پارٹنر بنا رہے گا ہندوستان، دو ریاستی حل کی حمایت
برسلزکے دورے کے دوران شری پریا رنگناتھن نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یواین آرڈبلیو اے) کے مشاورتی کمیشن کے آئندہ چیئرمین کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے فلسطین میں ایجنسی کی انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کے لیے بھارت کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔
کون ہیں اقوام متحدہ میں غزہ رپورٹ پیش کرنے والے ہندوستانی جسٹس ایس مرلی دھر؟ فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی ظلم وجبرکو کردیا بے نقاب، پوری دنیا میں ہو رہی ہے بحث
ہندوستان کے ایک انتہائی قابل احترام سابق جج جسٹس ایس مرلی دھر، اس وقت بین الاقوامی سطح پر توجہ کا موضوع ہیں۔ انسانی حقوق اور انصاف کے لئے اپنے غیرجانبدارانہ نقطہ نظرکے لئے مشہورجسٹس مرلی دھرکو اب اقوام متحدہ (یو این) نے ایک اور اہم ذمہ داری سونپی ہے۔
India Expresses Strong Concern Over Death of UN Peacekeeper: لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن دستے کے اہلکار کی ہلاکت پر بھارت کا سخت ردِعمل، حملے کو بتایا تشویشناک
لبنان میں تعینات اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس میں اس وقت تقریباً دس ہزار آٹھ سو امن اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں قریب ایک ہزار بھارتی فوجی بھی شامل ہیں۔ اطمینان کی بات یہ ہے کہ حالیہ حملے میں کسی بھارتی فوجی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
Middle East Crisis: جی سی سی کے سیکرٹری جنرل نے کویت پر ایرانی حملے کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دے دیا
ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کی جانب سے پیر کی صبح کویت میں موجود امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنائے جانے کے بعد خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اس واقعے کے فوراً بعد سعودی عرب نے بھی سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کے بار بار اور اشتعال انگیز حملوں کی شدید مذمت کی۔
FAO Awards Agricola Medal 2026 To PM Modi: وزیر اعظم مودی کو ایف اے او کا اعلیٰ ترین اعزاز ’ایگریکولا میڈل‘ ملنا بھارت اور زرعی شعبے کے لیے بڑی کامیابی: ایسوچیم
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنظیم کے اعلیٰ ترین اعزاز ”ایگریکولا میڈل“ سے نوازے جانے پر ملک بھر میں خوشی اور فخر کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ صنعت و تجارت کی معروف تنظیم ایسوچیم نے اس اعزاز کو بھارت اور ملک کے زرعی شعبے کے لیے ایک بڑی عالمی کامیابی قرار دیا ہے۔
India Matters To World-Syed Akbaruddin: بھارت دنیا کے لیے اہمیت رکھتا ہے، ہمیں اپنے ردعمل میں زیادہ محتاط رہنا چاہیے: سید اکبر الدین
سید اکبرالدین نے کہا، "آج کا عام بھارتی خارجہ پالیسی سے ایسے نتائج چاہتا ہے جو اس کی زندگی پر براہ راست اثر ڈالیں۔ وہ بہتر روزگار، آسان سفری مواقع اور بیرون ملک سے رقم بھیجنے کے آسان طریقے چاہتے ہیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تبدیلی بھارت کے عالمی روابط میں بھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
UN Envoy Resigns Over Claims Of Planned Nuclear Strike On Iran: ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ! اقوام متحدہ کے نمائندے کا دعویٰ- ایران پر ایٹم بم گرانے کی تیاری کر رہے ہیں امریکہ اور اسرائیل
محمد صفا نے اپنے پیغام کے ساتھ تہران کی ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے ایٹمی حملے کے ممکنہ نتائج پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے لکھا کہ تہران کوئی خالی صحرا نہیں بلکہ ایک گنجان آباد شہر ہے جہاں لاکھوں خاندان رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کی بات کرنے والے اکثر اس حقیقت کو نظر انداز کر دیتے ہیں کہ ایسے حملوں سے عام شہری سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔





