Bharat Express

Union Budget 2024

راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ملک کے کسان، مزدور اور نوجوان خوفزدہ ہیں۔ راہل نے ہر جگہ کمل کا نشان دکھانے پر پی ایم مودی کی تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ 21ویں صدی میں ایک نیا 'چکرویو' بنایا گیا ہے۔

کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ نے بجٹ پر اپوزیشن کے حملے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت ریاستوں کے ساتھ بھید بھاؤ کررہی ہے۔ راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ جو ریاست ہندوستانی حکومت کا تعاون کررہے ہیں، انہیں (بجٹ میں) زیادہ پیسہ ملا ہے۔

جماعت اسلامی ہند کا مطالبہ ہے کہ صحت کے شعبے کے لیے جی ڈی پی کا 4 فیصد اور تعلیم کے لیے 6 فیصد مختص کیا جانا چاہئے۔ بجٹ کو دیکھتے ہوئے حکومت کا نعرہ ’’ سب کا وکاس‘‘ کھوکھلا لگ رہا ہے، کیونکہ اقلیتوں کے لیے بنائی گئی اسکیموں کی بجٹ میں بہت کمی محسوس کی گئی۔

پارلیمنٹ کا سیشن چل رہا ہے۔ وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کے روز لوک سبھا میں بجٹ پیش کیا۔ آج یعنی بدھ کو پارلیمنٹ میں اس پربحث ہو رہی ہے۔ اس درمیان کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بڑا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں سے ان کی ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی ہے۔

انڈیا الائنس میں شامل پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ بجٹ کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ اس احتجاج میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی شرکت کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دھوکا بجٹ ہے۔ یہ ظلم ہے۔ ہم اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔

کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے منگل کوپارلیمنٹ میں پیش کئے گئے حکومت کے بجٹ کوکرسی بچانے والا اوردولوگوں کا بھلا کرنے والا قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ذات پات کی مردم شماری کے لئے رقم کا بندوبست ہونا چاہئے تھا، لیکن، اس کا بھی کوئی ذکرنہیں ہے۔

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے مودی 3.0 کا پہلا بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ کو راہل گاندھی نے کاپی پیسٹ اور اتحادیوں کو خوش کرنے والا بجٹ بتایا ہے۔

سی ایم یوگی نے ٹویٹر پر لکھا - "محترم وزیراعظم نریندرمودی کی رہنمائی میں، عزت مآب مرکزی وزیر خزانہ شریمتی نرملا سیتارامن کے ذریعہ آج پیش کیا گیا ہمہ جہت،، ترقی پر مبنی عام بجٹ 2024-2025، 140 کروڑ ہم وطنوں کی امیدیں اور امرت کال کی تمام قراردادوں کو ثابت  کرنے والا ہے ۔

وزیراعظم نریندرمودی نےعام بجٹ کو مڈل کلاس کو طاقت دینے والا بجٹ قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ سماج کے ہرطبقے کوطاقت دینے والا ہے۔ نوجوانوں کوبے شمارمواقع دینے والا بجٹ ہے۔ اور دلتوں، قبائلیوں وپسماندہ طبقات کومضبوط کرنے والا ہے۔

حکومت نے بجٹ میں کئی بڑے اعلانات کئے ہیں۔ بہارمیں تین نئے ایکسپریس وے بنائے جانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، آندھرا پردیش کی امراوتی کودارالحکومت کے طور پرتیار کرنے کے لئے 15,000 کروڑ روپئے کی مدد ملے گی۔