Bharat Express DD Free Dish

Supreme Court

جاری ٹینڈر نوٹس کے مطابق تقریباً سو تربیت یافتہ ملازمین کی ضرورت ظاہر کی گئی ہے، جو بندروں کو بھگانے، پکڑنے یا محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ عدالت نے کہا کہ منتخب ایجنسی کو ایسے افراد فراہم کرنے ہوں گے جو اس نوعیت کے کام میں مہارت رکھتے ہوں اور انسانی و حیوانی تحفظ کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خدمات انجام دیں۔

2018 کے احتجاج کے دوران درج مقدمات کو ختم کرنے اور متاثرہ نوجوانوں کو راحت دینے کی اپیل۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان تمام مقدمات کو یا تو ختم کیا جائے یا واپس لیا جائے تاکہ ان نوجوانوں کو طویل قانونی کارروائیوں کے بوجھ سے نجات مل سکے اور وہ اپنی زندگی کو بہتر طریقے سے آگے بڑھا سکیں۔

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی اندور بنچ نے پہلے ہی ہدایت دی تھی کہ تمام فریقین اے ایس آئی کی رپورٹ پر اپنے اعتراضات اور تجاویز آئندہ سماعت سے قبل جمع کرائیں، جو 2 اپریل کو مقرر ہے۔ عدالت نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ سماعت سے قبل مقام کا دورہ کر سکتی ہے۔ اے ایس آئی نے اس متنازع مقام پر 98 دن تک سائنسی سروے کیا تھا اور 15 جولائی 2024 کو اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔

مغربی بنگال میں کانگریس امیدوارکا نام ایس آئی آرکی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ امیدوارکے وکیل نے کل کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی۔ درخواست پرسماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایس آئی آرسے متعلق تمام معاملات کی سماعت ہو رہی ہے، اس لئے انہیں براہ راست سپریم کورٹ جانا پڑے گا۔

مسلم فریق کا کہنا ہے کہ انہیں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی رپورٹ پر اعتراض درج کرنے کا مکمل موقع نہیں دیا گیا۔ ان کا ماننا ہے کہ ان کا مؤقف سنے بغیر آگے کی کارروائی مناسب نہیں ہے۔

11 مارچ کو سنائے گئے فیصلے میں ہریش رانا کی خواہشِ موت کی درخواست پر جسٹس جے بی پردیوالا اور جسٹس کے وی وشوانتھن کی بنچ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ اس عمل کو مکمل عزت و وقار کے ساتھ انجام دیا جانا چاہیے۔

چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی میں بنچ نے کہا کہ ای ڈی اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے تاکہ معاملے کی حقیقت کھل کر سامنے آئے۔ عدالت نے واضح کیا کہ تحقیقات کا طریقہ ایسا ہونا چاہیے جس سے عدلیہ اور عوام دونوں کا اعتماد برقرار رہے۔

مرکزی حکومت نے این سی ای آر ٹی کی آٹھویں جماعت کی کتاب میں عدلیہ سے متعلق باب کو دوبارہ تحریر کرنے کے لیے تین رکنی ماہر کمیٹی قائم کر دی ہے۔ حکومت کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کی اطلاع ملنے کے بعد سپریم کورٹ نے اس معاملے میں از خود شروع کی گئی کارروائی کو ختم کر دیا۔

عدالت نے کہا کہ ماں کی رخصت کا مقصد صرف بچے کے پیدا ہونے یا ابتدائی دیکھ بھال تک محدود نہیں ہونا چاہیے، بلکہ یہ والدہ اور بچے کے درمیان مضبوط رشتہ قائم کرنے اور بچے کی مناسب پرورش کے لیے بھی ضروری ہے۔

سپریم کورٹ نے جموں وکشمیر کے علیحدگی پسند لیڈرشبیراحمد شاہ کوٹیررفنڈنگ معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ 6 سال سے جیل میں بند امت شاہ کو یہ راحت لمبی قید اور ٹرائل میں تاخیر کی بنیاد پر ملی ہے۔ حالانکہ ضمانت کچھ بڑی شرائط کے ساتھ دی گئی ہے۔