Bharat Express

Supreme Court

درخواست میں کہا گیا کہ مراکز کی الاٹمنٹ بدانتظامی کو روکنے کے لیے کی گئی تھی لیکن وقت کی کمی کے باعث امیدواروں کے لیے مخصوص شہروں میں سفرسے متعلق انتظامات کرنا مشکل ہے۔

منیش سسودیا آج شام تک جیل سے باہرآسکتے ہیں۔ راؤز ایوینیو کورٹ میں 10 لاکھ کے بیل بانڈ بھرے جانے کے بعد خصوصی عدالت جیل سے چھوڑنے کا پروانہ جاری کرے گی۔ سپریم کورٹ نے منیش سسودیا کو شرائط کے ساتھ ضمانت دی ہے۔

جب منیش  سسودیا کی ضمانت کی خبر آئی تو آتشی دہلی میں ایک اسکول کا افتتاح کرنے دوارکا میں تھیں۔ جب انہیں بیل کے بارے میں معلومات ملی تو وہ اسٹیج پر ہی جذباتی ہو گئیں۔

دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کوسپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کا انڈیا الائنس کی کئی اورپارٹیوں نے بھی استقبال کیا ہے۔ انہوں نے اسے مودی حکومت کی تانا شاہی پر طمانچہ قراردیا ہے۔

دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور وزیرتعلیم منیش سسودیا کو آج سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ قریب 17 مہینوں سے جیل میں بند رہنے کے بعد اب انہیں جیل سے رہائی کا موقع مل رہا ہے ۔

پولیس افسران پر تنقید کرنے والے تبصروں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران، جسٹس ابھے ایس اوکا کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ ہمیں اس بات پر تشویش ہے کہ ہائی کورٹ اس بارے میں رہنما خطوط دے رہا ہے کہ فیصلہ کیسے لکھا جائے یا نہیں جانا چاہیے۔

مرکزی ایجنسی ریاست میں منی لانڈرنگ کیس کے ساتھ ساتھ مبینہ کوئلہ کانکنی اور شراب گھوٹالہ کی بھی جانچ کر رہی ہے، جس میں اس نے آئی اے ایس افسران سمیت کچھ اہم افسران کے علاوہ ان سے وابستہ کئی لیڈروں اور لوگوں کو بھی جانچ کے دائرے میں لیا ہے۔

2022 میں، بمبئی ہائی کورٹ نے جیوتی کو یہ کہتے ہوئے ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا کہ اس کے خلاف این آئی اے کا مقدمہ درست ہے اور وہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤ نواز) کی ایک بڑی سازش کا حصہ تھی۔

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ اس معاملے پر مختلف ہائی کورٹس کے مختلف فیصلے آرہے ہیں۔ جس کی وجہ سے انتشار کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ ان فیصلوں کے خلاف مختلف درخواستیں دائر کی جا رہی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ممبئی یونیورسٹی سے منسلک اور ریاست مہاراشٹرا کی مدد سے چلنے والے کالج کے پاس ایسی پابندیاں عائد کرنے کی ہدایات جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے اور یہ نوٹس برقرار نہیں رہ سکتا۔