Russia Duma Elections 2026: روس کی پارلیمنٹ کے لیے ووٹنگ شروع، مقبوضہ یوکرینی علاقوں میں بھی ڈالے جا رہے ووٹ، جانیے کیوں خاص ہے یہ انتخاب؟
روس میں 18 سے 20 ستمبر تک اسٹیٹ ڈوما یعنی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کے انتخابات ہو رہے ہیں۔ فروری 2022 میں یوکرین پر مکمل حملے کے آغاز کے بعد یہ روس کا پہلا پارلیمانی انتخاب ہے۔ اس بار مقبوضہ یوکرینی علاقوں میں بھی ووٹنگ کرائی جا رہی ہے، جس نے انتخابات کو روس-یوکرین جنگ اور علاقائی تنازع سے براہِ راست جوڑ دیا ہے۔
Ukraine Hits Russia Drone Attack: روس پر یوکرین کا اب تک کا بڑا ڈرون حملہ، ماسکو اور آس پاس کے علاقوں کو بنایا گیا نشانہ، تیل ریفائنری کو نقصان، 2 افراد ہلاک
یوکرین نے روس پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ روسی حکام کے مطابق ماسکو اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنانے والے اس حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ ایک بڑی آئل ریفائنری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی دفاعی نظام نے ہفتے سے اب تک 1600 سے زائد ڈرونز کو روکا، جن میں 450 ماسکو کی جانب بڑھ رہے تھے۔
Ukrainian President Volodymyr Zelenskyy: بال بال بچے یوکرینی صدر زیلینسکی، طیارے سے ٹکرانے والا تھا ڈرون، کیا کسی نے لیک کی تھی صدر کی لوکیشن؟
یہ دل دہلا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر زیلینسکی ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے مالدووا سے اوسلو روانہ ہو رہے تھے۔ جیسے ہی ان کا خصوصی طیارہ آسمان میں بلند ہوا، ایک مشتبہ ڈرون اچانک طیارے کے انتہائی قریب آ گیا۔اگرچہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ڈرون طیارے سے کتنی دوری پر تھا، تاہم اس غیر متوقع ڈرون خطرے کے باعث زیلینسکی کی پرواز کو کئی گھنٹوں کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
Russia-Ukraine War: یورپ میں ایک بار پھر خطرناک’وار زون‘ سرگرم! یوکرین نے روس پر شدید حملہ کیا، جواب میں پوتن نے داغ دیے بیلسٹک میزائل
ماسکو کے قریب یوکرین کے بڑے ڈرون حملے کے بعد روس نے بیلسٹک میزائلوں سے جوابی کارروائی تیز کر دی ہے۔ لاجسٹک مراکز اور تیل کے ذخیرہ گاہوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔
Russia-Ukraine War: ایک ہی رات میں 73 میزائل اور 600 سے زائد ڈرون، روس کا یوکرین پر شدید حملہ، ملبے کا ڈھیر بن گئیں متعدد عمارتیں
یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے روسی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روس نے ایک ہی رات میں 73 میزائل اور 600 سے زائد ڈرون یوکرینی شہروں پر داغے۔ ان کے مطابق یہ حملہ گزشتہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں کیو پر ہونے والا تیسرا بڑا حملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ روس شہری آبادی کو نشانہ بنا کر خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔
Drone Attack on Russian College: روس کے تعلیمی ادارے پر ڈرون حملہ، اب تک 18 بچوں کی ہو چکی ہے ہلاکت، مزید اموات کا خدشہ
روسی تحقیقاتی کمیٹی کی ترجمان سویتلانا پیٹرینک کے مطابق کالج پر یوکرین کی مسلح افواج نے چار فکسڈ وِنگ بغیر پائلٹ طیاروں (یو اے وی) کے ذریعے حملہ کیا۔ حکام کے مطابق جب حملہ ہوا، اس وقت 14 سے 18 سال کی عمر کے 86 بچے عمارت میں موجود تھے۔
Ukraine drone attack on Russia: یوکرین کا روس پر بڑا ڈرون حملہ، توآپسے پورٹ میں بھیانک آتشزدگی
یوکرین نے روس کے توآپسے پورٹ پر بڑا ڈرون حملہ کیا، جس سے تیل کے ٹرمینل اور ریفائنری کو شدید نقصان پہنچا ہے
Trump Called zelensky Stop War : قتل و غارت کو روکا جائے اور سمجھوتہ کیا جائے! پوتن سے بات کے بعد ٹرمپ نے زیلنسکی سے مل کر جنگ روکنے کا کیا مطالبہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔ ٹرمپ نے یوکرین کو ٹوماہاک میزائلیں دینے کے بارے میں اپنے سابقہ موقف کو پلٹتے ہوئے کہا کہ وہ چاہیں گے کہ انہیں ٹوماہاک میزائلوں کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
Zelensky may visit India before Putin: پوتن اور زیلنسکی دونوں آئیں گے ہندوستان، جنگ کے خاتمے کیلئے ہوسکتی ہے اہم پیش رفت
روس کے صدر کے علاوہ یوکرین کے صدر بھی ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ دونوں رہنماوں کے الگ الگ دوروں کی تیاریاں تیز کردی گئیں ہیں ۔غالب امکان ہےکہ پوتن سے پہلے زیلنسکی کا دورہ ہو۔حتمی شیڈول اور اعلان ابھی باقی ہے۔
Putin calls PM Modi: روسی صدر پوتن نے پی ایم مودی سے فون پر کی بات، الاسکا میں ٹرمپ سے ہوئی ملاقات پر کی تبادلۂ خیال
الاسکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتن کے درمیان حالیہ ملاقات یوکرین جنگ کے پرامن حل کے لیے ایک اہم سفارتی اقدام تھا۔





