Bharat Express

PM Modi

اس اسکیم کو مرکزی سطح پر ایک بااختیار کمیٹی کے ذریعے چلایا جائے گا جس میں محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود، دیہی ترقی کے محکمے، کھادوں کا محکمہ، شہری ہوا بازی کی وزارت اور خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت کے سکریٹریز شامل ہوں گے۔

سال2014 میں مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سےبیبک حکومت کی اقتصادی پالیسی تیار کرنے والے محکموں سے وابستہ ہیں۔ وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئرمین کے طور پروہ حکومت کو مائیکرو اکنامک مسائل، مالیاتی پالیسی، روزگار اور پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کے انتظام پر مسلسل مشورہ دے رہے تھے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگر ’اربن نکسلائیٹس‘ ملک میں ہیں تو یہ وزیر اعظم کے لیے شرم کی بات ہے۔ ایسے میں وزارت داخلہ کیا کر رہی ہے؟ آپ کسی کو ’اربن نکسلائٹ‘ یا ’ٹکڑے-ٹکڑے گینگ‘ کہہ کر ملک کے لوگوں میں تقسیم اور نفرت پیدا نہ کریں۔ اگر کسی نے کچھ غلط کیا ہے تو اسے سزا دیجئے۔ سزا دلانے کا کام وزارت داخلہ، پولیس اور عدالت کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہندوستان کس طرح طاقت کے ساتھ اپنے مسائل حل کر رہا ہے۔ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہندوستان کس طرح متحد ہو کر دہائیوں پرانے چیلنجوں کو ختم کر رہا ہے، اس لیے ہمیں اس اہم وقت میں اپنے اتحاد کو برقرار رکھنا ہے۔

دہلی میں آلودگی کی صورتحال پر طارق انور نے کہا کہ ہم بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں، وشو گرو بننے کی بات کرتے ہیں، لیکن ہم ملک کے دارالحکومت کو آلودگی سے پاک نہیں کر سکے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان اب بھی بہت پسماندہ ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'ون نیشن، ون الیکشن' تجویز کا مقصد ملک میں ایک ہی دن یا ایک مخصوص وقت کے اندر انتخابات کروانا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی رہنمائی میں شروع کیا گیا ‘کیندریہ گرہ منتری دکشتا پدک’ تمام پولیس اہلکاروں کے حوصلے کو بلند کرنے کے مقصد سے دیا جارہا ہے۔وزارت داخلہ نے فروری 2024 میں ‘کیندریہ گرہ منتری دکشتا پدک’قائم کیا تھا۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے دیوالی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے لکھا، "تمام ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارک باد پیش کی ۔"

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Linkedin پر ایک مضمون لکھا ہے جس میں ہندوستان کی دفاعی صنعت اور خود انحصار ہندوستان کو اجاگر کیا گیا ہے۔ جس میں گجرات کے وڈودرا میں سی -295 طیارہ ساز فیکٹری کا ذکر کیا گیا ہے۔

ہندوستان میں دفاعی پیداوار 2023-24 میں ₹1.27 لاکھ کروڑ تک بڑھ گئی ہے، اور برآمدات 2014 میں ₹1,000 کروڑ سے بڑھ کر ₹21,000 کروڑ ہو گئی ہیں۔