PM Modi inaugurates India Energy Week 2026: پی ایم مودی نے آئی ای ڈبلیو 2026 کا کیا افتتاح، بھارت-یورپی یونین فری ٹریڈ معاہدے کی ستائش
توانائی کے شعبے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت میں توانائی کی ویلیو چین کے مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایکسپلوریشن سیکٹر کو کافی حد تک کھول دیا گیا ہے اور بھارت اس دہائی کے اختتام تک تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کو 100 ارب ڈالر تک لے جانے کی کوشش کر رہا ہے
PM Modi thanks Cyprus President for R-Day greetings: وزیر اعظم نریندر مودی نے قبرص کےصدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈس کو قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار قرار دیا
قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈس نے یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیر اعظم مودی اور بھارت کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی تھی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ قبرص بھارت کے ساتھ دیرینہ دوستی، مشترکہ جمہوری اقدار اور مسلسل مضبوط ہوتی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
Free Trade Agreement between India and the EU: بھارت اور یورپی یونین کے درمیان ہونے جا رہا ہے تاریخی فری ٹریڈ معاہدہ، پی ایم مودی کریں گے میزبانی
بھارت-ای یو فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو بھارت کے عالمی تجارت کو فروغ دینے کی سمت ایک بڑا قدم مانا جا رہا ہے۔ یہ معاہدہ امریکہ کی جانب سے عائد بلند ٹیرف کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ اس سے یورپی منڈی میں بھارتی مصنوعات کے لیے مزید مواقع پیدا ہوں گے، خاص طور پر ٹیکسٹائل اور زیورات جیسے شعبوں کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔
Pariksha Pe Charcha 2026 saw 4. 5 crore registered participants: پریکشا پہ چرچا 2026 میں ریکارڈ شرکت، ساڑھے چار کروڑ سے زائد افراد نے کرائی رجسٹریشن
پریکشا پہ چرچا 2026 کو خاص اس لیے بھی قرار دیا جا رہا ہے کہ یہ مکالمہ حقیقی معنوں میں پورے ملک تک پھیل گیا۔ نئی دہلی کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے تمل ناڈو کے کوئمبٹور، چھتیس گڑھ کے رائے پور، گجرات کے دیو موگرا اور آسام کے گوہاٹی میں طلبہ سے براہِ راست بات چیت کی۔ اس طرح مشرق، مغرب، شمال، جنوب اور ملک کے وسط سے آنے والی آوازیں ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہوئیں۔
National War Memorial: وزیر اعظم مودی نے نیشنل وار میموریل میں شہید فوجیوں کو پیش کیا خراجِ عقیدت
وزیر اعظم مودی نے پیر کے روز قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع نیشنل وار میموریل پہنچ کر 77ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کا باضابطہ آغاز کیا۔ انہوں نے ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہید فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
Republic Day 2026: کرتویہ پتھ پر عوام سے ملنے کے لیے وزیر اعظم مودی نے درکنار کیا پروٹوکول، عوام سے کی ملاقات
وزیر اعظم مودی نے ایک بار پھر یومِ جمہوریہ کے موقع پر پروٹوکول سے ہٹ کر عوام سے براہِ راست ملاقات کی اپنی روایت کو برقرار رکھا۔ 77ویں یومِ جمہوریہ کی شاندار تقریب کے اختتام کے بعد وزیر اعظم مودی سرکاری ضوابط سے الگ ہو کر کرِتویہ پتھ پر کافی فاصلے تک پیدل چلتے ہوئے نظر آئے۔
77th Republic Day 2026: یوم جمہوریہ کی پریڈ میں وزیراعظم مودی نے ارسولا وان ڈیر لیئن کو جھانکی کی اہمیت دکھائی
اب یومِ جمہوریہ کی پریڈ محض فوجی مظاہرہ نہیں، بلکہ بھارت کی خود کفالت اور تنوع کا جشن بن چکی ہے۔ دیسی میزائل، جدید ٹینک، لڑاکا طیارے، ڈرون اور جدید ٹیکنالوجی ملک کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت کو ظاہر کرتے ہیں۔
PM Modi wishes citizens on Republic Day: وزیراعظم مودی نے ملک کے عوام کو یوم جمہوریہ کی پیش کی مبارکباد، کہا: یہ بھارت کی آن، بان اور شان کی علامت
وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ یوم جمہوریہ بھارت کی آزادی، آئین اور جمہوری اقدار کی مضبوط علامت ہے۔ یہ دن ہمیں متحد ہو کر قوم کی تعمیر کے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کی نئی تحریک دیتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ایک سنسکرت شلوک کا حوالہ دیتے ہوئے اتحاد اور آزادی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
Republic Day 2026: یوم جمہوریہ پر وزیراعظم مودی کا پیغام: جمہوریت، آئین اور ترقی یافتہ بھارت کے عزم کو قوم کی اصل طاقت دیا قرار
وزیرِاعظم نریندر مودی نے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کے یومِ جمہوریہ کی پیشگی شب پر قوم سے خطاب کو بھی سراہا۔ انہوں نے صدر کے خطاب کو ری پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ صدرِ جمہوریہ کا یہ خطاب نہایت متاثر کن اور حوصلہ افزا ہے۔
Amit Shah Birthday Wishes To Haryana CM: وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی کی سالگرہ پر امت شاہ نے دی مبارکباد، کہا- آپ کی قیادت میں ہریانہ کی خوشحالی کو ملی نئی رفتار
ہریانہ کے وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر نتن گڈکری سمیت کئی سینئر لیڈروں نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ قائدین نے وزیراعلیٰ کی قیادت، انتظامی صلاحیتوں اور ریاست کی ترقی کے لیے ان کی مسلسل کوششوں کی ستائش کی۔





