Haseen Mastaan Mirza Daughter Of Haji Mastan: انصاف کے لیے دہلی پہنچی حاجی مستان کی بیٹی، وزیر اعظم دفتر، وزارت داخلہ اور صدر جمہوریہ کے دفتر میں تحریری شکایات درج کرائی، جانئے کیا ہے معاملہ؟
ممبئی کے انڈرورلڈ ڈان رہ چکے حاجی مستان کی بیٹی ہونے کا دعویٰ کرنے والی حسین مستان مرزا اپنے ساتھ مبینہ زیادتیوں اور ناانصافیوں کے خلاف انصاف کی فریاد لے کر دہلی پہنچ گئی ہیں۔ حسین مرزا نے پی ایم او، وزارت داخلہ اور صدر جمہوریہ کے دفتر میں تحریری شکایات درج کرا کے اپنی آپ بیتی سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا ہے۔
PM Modi In Kerala: کیرالہ کو ملی نئی رفتار: اسٹارٹ اپ ہب، مضبوط ریل کنیکٹیویٹی اور غریبوں کے لیے پی ایم سوندھی کریڈٹ کارڈ کا تحفہ
وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو کیرالہ کی راجدھانی ترووننت پورم سے ریاست اور ملک کے لیے کئی اہم ترقیاتی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج کیرالہ کے ترقیاتی سفر کو ایک نئی رفتار ملی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مرکز کی این ڈی اے حکومت کیرالہ کو کنیکٹیویٹی، اختراع، صحت اور غریبوں کی فلاح کے میدان میں ایک مضبوط اور خود کفیل ریاست بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔
PM Modi Kerala Visit: ایل ڈی ایف اور یو ڈی ایف نے کیرالہ کو بنیادی سہولتوں اور بہتر انفراسٹرکچر سے محروم رکھا: وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو کیرالہ کی راجدھانی ترووننت پورم میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیں محاذ (ایل ڈی ایف) اور کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے دہائیوں تک کیرالہ کو بنیادی سہولتوں اور جدید انفراسٹرکچر سے محروم رکھا۔
PM Modi flags off three Amrit Bharat Express trains in Kerala: ترواننت پورم میں وزیراعظم مودی نےتین امرت بھارت ایکسپریس کو دکھائی ہری جھنڈی، سی ایم وجین نے کہا-منصوبوں سے ریاست کو ملے گی نئی رفتار
پنارائی وجین نے وزیراعظم مودی کی جانب سے تین امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں اور ایک پیسنجر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھانے کا بھی مزید تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی ریل خدمات کیرل کے لیے رابطہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کے اعتبار سے بے حد اہم ہیں
PM Modi offers tributes to Balasaheb Thackeray on birth centenary: وزیر اعظم نے بالا صاحب ٹھاکرے کو ان کےیوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
وزیراعظم مودی کے مطابق سیاست کے ساتھ ساتھ بالاصاحب ٹھاکرے کو ثقافت، ادب اور صحافت سے بھی گہری دلچسپی تھی۔ ایک کارٹونسٹ کی حیثیت سے ان کا سفر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ سماج پر گہری نظر رکھتے تھے اور مختلف مسائل پر بے خوف انداز میں اپنی رائے پیش کرتے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بالاصاحب کے وژن سے تحریک لے کر مہاراشٹر کی ترقی کے لیے مسلسل کام کیا جاتا رہے گا۔
PM Modi Pays Tribute To Netaji Subhas Chandra Bose:وزیراعظم مودی نے پراکرم دیوس پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کی جرأت اور حب الوطنی کو کیا یاد، پیش کیا خراج عقیدت
وزیر اعظم مودی نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کی جینتی، جو پرکرم دیوس کے طور پر منائی جاتی ہے، ہمیں ان کے ناقابلِ تسخیر حوصلے، مضبوط عزم اور ملک کے لیے ان کی بے نظیر خدمات کی یاد دلاتی ہے۔
Modi Government Vision: مودی حکومت کے وژن سے بدلی زندگیاں، مکھانا فیکٹری کے مزدوروں نے وزیر اعظم مودی کا ادا کیا شکریہ
وزیر اعظم مودی کے ’ووکَل فار لوکل‘ اور ’لوکل ٹو گلوبل‘ وژن کا اثر اب زمینی سطح پر واضح طور پر نظر آنے لگا ہے۔ اس وژن کی بدولت نہ صرف مقامی صنعتوں کو فروغ ملا ہے بلکہ ہزاروں محنت کشوں کی زندگیاں بھی بدل گئی ہیں۔
Shashi Tharoor Praises PM Modi: ششی تھرور نے کی وزیر اعظم مودی کی تعریف، بی جے پی خوش، شاہنواز حسین نے کہا—’پوری دنیا کرتی ہے ان سے پیار‘
سیاست میں عموماً سخت بیانات اور الزامات کا دور چلتا رہتا ہے، لیکن جب حزبِ اختلاف کا کوئی سینئر لیڈر وزیر اعظم کی تعریف کر دے تو یہ بات فوراً سرخیوں میں آ جاتی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور کی جانب سے وزیر اعظم مودی اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی تعریف کے بعد سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے۔
Beti Bachao Beti Padhao Campaign Completes 11 Years: ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ مہم کے 11 سال مکمل، وزیر اعظم مودی نے کہا- ملک کی بیٹیاں بنا رہی ہیں نئے ریکارڈ
گزشتہ برسوں کے دوران ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ مہم نے قومی شعور میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ اس مہم نے برادریوں، سرکاری اداروں، سول سوسائٹی اور میڈیا کو یکجا کر کے لڑکیوں کے حق میں معاون اور منصفانہ ماحول کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
India US trade deal: ڈیووس عاملی فورم میں ٹرمپ نے کہا-وزیر اعظم مودی بہترین انسان، ٹیرف تنازع پر کیوں بدلے ٹرمپ کے تیور
گزشتہ برس بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے، جس کے بعد امریکہ نے بھارتی مصنوعات پر درآمدی محصولات بڑھا کر 50 فیصد تک کر دیے تھے، جو عالمی سطح پر بلند ترین شرحوں میں شمار ہوتی ہے۔





