Deputy CM Sunetra Pawar thanks PM Modi: مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار نے پی ایم مودی کا ادا کیا شکریہ، ایمانداری اور لگن سے کام کرنے کے عزم کا کیا اظہار
سنیترا پوار نے مہاراشٹر کی پہلی خاتون نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا۔ لوک بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں ریاست کے گورنر آچاریہ دیووَرت نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
PM Modi congratulates Sunetra Pawar: مہاراشٹر کی نائب وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر پی ایم مودی نے سنیترا پوار کو کی مبارکباد
رکنِ اسمبلی ثنا ملک نے کہا کہ پارٹی میں اگر اجیت پوار کے بعد کسی شخصیت کو فوری طور پر قبول کیا جا سکتا تھا تو وہ سنیترا پوار ہی ہیں، کیونکہ وہ گزشتہ دو برسوں سے پارٹی کارکنوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہی ہیں۔
PM Modi meets Arab Foreign Ministers: پی ایم مودی نے عرب وزرائے خارجہ سے کی ملاقات، فلسطین کے لیے بھارت کی مسلسل حمایت کو دہرایا، غزہ پیس پلان کا کیا خیرمقدم
وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت اور عرب ممالک کے درمیان عوامی سطح پر موجود مضبوط اور تاریخی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔
PM Modi to Visit Dera Sachkhand Ballan: روی داس جینتی کے موقع پر پی ایم مودی کا ڈیرہ سچ کھنڈ بلان دورہ، سنت نرنجن داس سے کریں گے ملاقات
دوران وزیراعظم آدم پور کے سول ایئرپورٹ کا نام باضابطہ طور پر گرو رویداس مہاراج کے نام پر رکھنے کا اعلان کریں گے۔ اس فیصلے کا مقصد رویداسیا برادری کے جذبات کا احترام کرنا ہے، جو بیاس اور ستلج دریاؤں کے درمیان واقع دوآبہ خطے میں مضبوط موجودگی رکھتی ہے۔
PM Modi delighted as Patna Bird Sanctuary: وزیر اعظم مودی نے ایٹا برڈ سینکچری اور کچ چاری ڈھنڈ کو رامسر مقامات کے طور پر تسلیم کرنے پر کیا خوشی کا اظہار
وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ بین الاقوامی شناخت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ بھارت حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور اہم ایکو سسٹمز کی حفاظت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ویٹ لینڈز مستقبل میں بھی بے شمار مقامی اور مہاجر پرندوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنے رہیں گے۔
India-EU Free Trade Agreement: ’وکست بھارت‘ کے وژن کو نئی رفتار، وزیر اعظم مودی نے بھارت-یورپی یونین تجارتی معاہدے کو تاریخی قرار دیا، روزگار کے نئے دروازے کھلنے کی امید
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے آزاد تجارتی معاہدے کو تاریخی اور تبدیلی لانے والا قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ملک کی معیشت کو نئی سمت دے گا، منڈیوں کا دائرہ وسیع کرے گا اور لاکھوں نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
Kolkata Fire Tragedy: کولکتہ آتشزدگی معاملہ: وزیر اعظم مودی کا جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کو دو، دو لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے آنندپور علاقے میں پیش آنے والے خوفناک آتشزدگی کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی ہے، جبکہ کئی افراد اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ اس دلخراش سانحے پر وزیر اعظم مودی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
Mahatma Gandhi Death Anniversary: مہاتما گاندھی کی 78ویں برسی: وزیر اعظم مودی نے پیش کیا خراج عقیدت، کہا- ’باپو کے نظریات کرتے رہیں گے ہماری رہنمائی‘
ملک نے جمعہ کے روز راشٹر پتا مہاتما گاندھی کی 78ویں برسی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں واقع گاندھی اسمرتی میں منعقدہ پرارتھنا سبھا میں شرکت کی اور باپو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی زندگی آج بھی لاکھوں انسانوں کے لیے امید، حوصلے اور اخلاقی رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔
Sudan Foreign Minister Praised PM Modi Leadership: سوڈان کے وزیر خارجہ نے وزیر اعظم مودی کی قیادت کو سراہا، ہندوستانی عوام کو دی مبارکباد
سوڈان کے وزیر خارجہ محی الدین سلیم احمد ابراہیم دوسری بھارت-عرب وزرائے خارجہ میٹنگ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچے ہیں۔ خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی کھل کر تعریف کی اور بھارت کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔
PM Modi pays tribute to Mahatma Gandhi: پی ایم مودی نے مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر پیش کیا خراج عقیدت، کہا-باپو کے اصول ترقی یافتہ بھارت کی بنیاد
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے انسانیت کے تحفظ کے لیے ہمیشہ عدم تشدد کو اپنانے پر زور دیا۔ عدم تشدد میں وہ طاقت ہے جو بغیر ہتھیار کے دنیا کو بدل سکتی ہے۔





