Bharat Express

Gujarat CM Oath: بھوپیندر پٹیل نے دوسری بار گجرات کے وزیراعلیٰ کے طور پر لیا حلف، پی ایم مودی سمیت بی جے پی کے کئی سینئر لیڈر موجود رہے

وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت بی جے پی کے کئی لیڈروں نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

گجرات وزیر اعلیٰ کے طور پر ھلف لیتے بھوپیندرا پٹیل

Gujarat CM Oath: گجرات میں تاریخی جیت کے بعد بھوپیندر پٹیل نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ بھوپیندر پٹیل نے دوسری بار گجرات کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا ہے۔ اس سے قبل وہ ستمبر 2021 میں گجرات کے وزیراعلیٰ بنے تھے۔ پٹیل کی کابینہ میں تجربہ کار چہروں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کا مجموعہ نظر آئے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت بی جے پی کے کئی لیڈروں نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

-بھارت ایکسپریس