PM Modi Birthday Celebration: پی ایم مودی کی سالگرہ پر بی جے پی کا میگا پلان، گجرات میں ایک ماہ تک ’سیوا سمرپن‘؛ جلائے جائیں گے 1 لاکھ دیے
گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ اور ان کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کے موقع پر 17 ستمبر سے 17 اکتوبر تک ایک ماہ پر محیط ’سیوا سمرپن‘ پروگرام منعقد کرے گی۔
Amit Shah Wishes: وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی سالگرہ پر وزیر داخلہ امت شاہ کی مبارکباد، کہا- وزیر اعلیٰ گجرات کی ترقی کے سفر کو دے رہے ہیں نئی رفتار
گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی 64ویں سالگرہ کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی مرکزی وزراء اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں مبارکباد پیش کی۔ رہنماؤں نے ان کی اچھی صحت، درازیٔ عمر اور کامیاب قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Amit Shah Gujarat Visit: وزیر داخلہ امت شاہ نے سوریا اپارٹمنٹس کے ری ڈیولپمنٹ کے لیے کیا بھومی پوجن، نئے مکانات حاصل کرنے والے مستفیدین کو دی مبارکباد
مرکزی وزیرِ داخلہ اور تعاون امت شاہ نے بدھ کے روز احمد آباد کے نارن پورہ علاقے میں واقع سوریا اپارٹمنٹس، بلاک-2 کے ری ڈیولپمنٹ منصوبے کے لیے باقاعدہ طور پر بھومی پوجن کیا۔ یہ منصوبہ گجرات ہاؤسنگ بورڈ کے تحت شروع کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد پرانی اور خستہ حال رہائشی عمارتوں کی جگہ جدید، محفوظ اور بہتر سہولیات سے آراستہ مکانات تعمیر کرنا ہے۔
Amit Shah Visits Jagannath Temple: وزیر داخلہ امت شاہ نے احمد آباد کے جگن ناتھ مندر میں کی پوجا، خاندان کے ساتھ اڑائی پتنگ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اترائن (مکر سنکرانتی) کے موقع پر گجرات کے شہر احمد آباد میں واقع مشہور جگن ناتھ مندر میں پوجا کی۔ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ روایتی پتنگ بازی میں بھی شریک ہوئے، جس سے تہوار کا رنگ اور بھی گہرا ہو گیا۔
Amit Shah wishes Om Birla birthday: وزیر داخلہ امت شاہ نے اوم برلا کو یوم پیدائش کی دی مبارکباد ، کہا آپ کی قیادت میں ایوان میں جمہوری اقدار کو تحفظ مل رہا ہے
بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو یوم پیدائش کی مبارکباد دی۔ انہوں نے لوک سبھا کے اسپیکر کی حیثیت سے اوم برلا کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی طویل عمر کی دعا کی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے اوم برلا کی تعریف کرتے ہوئے کہا …
Bhupendra Patel Meets PM: گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں اور مرکز و ریاست کے تعاون پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ کے دفتر کے مطابق بھوپیندر پٹیل نے شہری ترقی، زراعت اور پانی کے انتظام سے متعلق امور پر گفتگو کی۔ ریاستی حکومت ان شعبوں میں جدید اقدامات پر کام کر رہی ہے اور وزیراعظم سے ملاقات مرکز و ریاست کے درمیان ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے کا موقع فراہم کرے گی۔
Gujarat CM Bhupendra Patel meets PM Modi: گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات، ریاست کی ترقی اور فلاحی اسکیموں پر کیا تبادلۂ خیال
اس ملاقات نے گجرات کابینہ میں ممکنہ تبدیلیوں اور گجرات بی جے پی کے نئے صدر کی تقرری کے بارے میں قیاس آرائیوں کو بھی جنم دیا ہے۔
Rajkot Fire: راجکوٹ آگ میں بچوں سمیت 27افراد زندہ جل گئے، معاوضے کا اعلان، ایس آئی ٹی کرے گی تحقیقات
گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا اس سلسلے میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دی گئی ہے اور اسے پورے معاملے کی جانچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔" صدر، وزیر اعظم، وزیر داخلہ سمیت کئی رہنماؤں نے اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا۔
Gujarat Assembly: 24 فیصد وزراء کے خلاف مجرمانہ مقدمات ہیں، 94 فیصد کے پاس کروڑوں کی جائیداد
ADR کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کل چار یعنی 24 فیصد وزراء نے اپنے خلاف مجرمانہ مقدمات کا اعلان کیا ہے۔ اور ایک یعنی چھ فیصد نے ان کے خلاف سنگین فوجداری مقدمہ زیر التوا قرار دیا ہے۔
Gujarat CM Oath: بھوپیندر پٹیل نے دوسری بار گجرات کے وزیراعلیٰ کے طور پر لیا حلف، پی ایم مودی سمیت بی جے پی کے کئی سینئر لیڈر موجود رہے
وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت بی جے پی کے کئی لیڈروں نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔




