Bharat Express

Attempt at character assassination: پشپا اداکار اللو ارجن کا سی ایم ریڈی اور اکبر الدین اویسی کو جواب،کہا-ان کے الزامات جھوٹے ہیں اور میری شبیہ خراب کرنے کی کوشش ہے

دراصل یہ معاملہ تلنگانہ اسمبلی میں سنجیدہ بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ ریونتھ ریڈی اور اکبرالدین اویسی نے یہ مسئلہ اٹھایا اور اللو ارجن پر سوال اٹھائے، جس کی وجہ سے معاملہ مزید گرم ہونے کا امکان ہے۔

تلنگانہ اسمبلی میں وزیراعلیٰ ریونتھ ریڈی اور ایم ایل اے اکبر الدین اویسی نے اداکار اللو ارجن پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ یہ کیس پشپا 2: دی رول کے پریمیئر کے دوران ایک خاتون کی موت اور ایک بچے کے اسپتال میں داخل ہونے سے متعلق ہے۔ اللو ارجن پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا گیا تھا جسے اداکار نے مسترد کرتے ہوئے واقعے کو افسوسناک حادثہ قرار دیا تھا۔

اب ایوان میں ان پر لگائے گئے الزامات پر اللوارجن نے خود جواب دیا ہے۔اللو ارجن نے کہا کہ جھوٹے الزامات لگا کر ان  کی شبیہ کو خراب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود بھی ابھی تک کسی تھیٹر میں اپنی فلم نہیں دیکھ سکے ہیں اور ایسے واقعات سے انہیں شدید دکھ پہنچا ہے۔ اداکار نے تھیٹر کو اپنا مندر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس واقعے سے بہت دکھ ہوا ہے۔

اللو ارجن نے کہا کہ یہ واقعہ کسی کی غلطی نہیں ہے اور انہوں نے متاثرہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف جھوٹی باتیں پھیلائی جا رہی ہیں، جو ان کو بدنام کرنے والی ہیں۔اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی فلم پشپا 2 کو سینما گھروں میں نہیں دیکھ سکے ہیں حالانکہ یہ ان کی تین سال کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ میں نے کسی کی موت یا ہسپتال میں داخل ہونے کو درست ٹھہرایا ہے ،یہ کردار کشی ہے۔

دراصل یہ معاملہ تلنگانہ اسمبلی میں سنجیدہ بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ ریونتھ ریڈی اور اکبرالدین اویسی نے یہ مسئلہ اٹھایا اور اللو ارجن پر سوال اٹھائے، جس کی وجہ سے معاملہ مزید گرم ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران بھیڑ کی وجہ سے ایک تھیٹر میں بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد اللو ارجن پر لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا الزام لگایا گیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ اداکار نے ایک رات جیل میں گزاری اور اب ضمانت پر رہا ہو گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔