Bharat Express

PM Modi

ٹرمپ کو 277 جبکہ کملا ہیرس کو 224 سیٹیں ملی ہیں۔ ٹرمپ کو اس بڑی فتح پر دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے بدھ (6 نومبر) کو دیر شام ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات کی اور انہیں ان کی جیت پر مبارکباد دی۔

آچاریہ پرمود کرشنم نے ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ لیکن انہوں نے الگ انداز میں انہیں مبارکباد دی ہے۔ ٹرمپ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آچاریہ پرمود نے ایکس پر لکھا، یہ سناتن کی جیت ہے۔

پی ایم مودی نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ 'میرے دوست ٹرمپ کو  تاریخی انتخابی جیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ جیسا کہ آپ اپنی پچھلی میعاد کی کامیابیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں، میں ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے تعاون کی تجدید کا منتظر ہوں۔

ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے گھر آئے تھے، یہ کوئی عوامی تقریب نہیں تھی۔ میرے خیال میں آپ جانتے ہیں کہ اس میں کچھ غلط نہیں تھا، اس کی عام  وجہ یہ ہے کہ یہ عدلیہ اور ایگزیکٹو کے درمیان عام ملاقات ہے، یہاں تک کہ سماجی سطح پر بھی۔

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک خطے میں صرف بھارت ہی چین کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ چین کا اثر و رسوخ کم کرنے کے لیے امریکہ کو بھارت کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا میں ایک ہندو مندر پر دانستہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ہمارے سفارت کاروں کو دھمکانے کی بزدلانہ کوششیں بھی اتنی ہی خوفناک ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے گڑھوا میں پیر کو منعقدہ اپنی پہلی انتخابی ریلی میں اقربا پروری، بدعنوانی اور دراندازی کے مسائل پر جھارکھنڈ مکتی مورچہ، کانگریس اور آر جے ڈی پر سخت حملہ کیا۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے کچھ عرصہ قبل انتخابی بیان بازی کے دوران کہا تھا کہ ’’بنٹوگے تو کٹوگے۔‘‘ ان کا یہ بیان سڑکوں سے لے کر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ’’ایک ہیں تو سیف ہیں۔‘‘

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے سامنے حکومت کی اسکیموں کی تقنید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایسی اسکیموں کا اعلان مت کیجئے، جسے نافذ کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے یا پھر ریاست پر بوجھ پڑے۔

کانگریس لیڈر سپریا شری نیت نے وزیراعظم مودی پرپلٹ وارکرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 10 سال سے اس ملک نے صرف جملوں، جھوٹ اور فرضی واڑہ کوبرداشت کیا ہے۔ وزیراعظم کو صرف اپنے سرمایہ داردوستوں کی فکرہے اوروہ انہیں لوگوں کومالا مال کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔