Bharat Express DD Free Dish

PM Modi

ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ پی ایم مودی نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اکی آبے سے ملاقات کرکے انہیں خوشی ہوئی۔ انہوں نے بھارت کے ساتھ اکی آبے کے طویل وابستگی کی بھی ستائش کی۔ مودی نے شنزو آبے کو اپنا قریبی دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دوراندیش لیڈر تھے اور بھارت-جاپان تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں ان کا اہم کردار رہا۔

روپی سورین کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں میں غم کی لہر، صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی لیڈروں نے اہل خانہ سے تعزیت کی، قبائلی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی خدمات کو کیا یاد۔

نئی دہلی میں ’سیوا سنکلپ - راشٹر نرمان کے 25 سال‘ تقریب کا انعقاد، خدمت، ہم آہنگی اور قوم کی تعمیر کے عزم کا پیغام، مختلف مذاہب، سیاست، کھیل اور ثقافتی شعبوں کی اہم شخصیات نے کی شرکت۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 2022 میں 5جی کے آغاز سے لے کر 2024 میں بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی میزبانی تک، بھارت کے ٹیلی کمیونیکیشن کے سفر میں انڈیا موبائل کانگریس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ٹیلی کمیونیکیشن کی کہانی کو صرف نیٹ ورک کی رفتار اور اسپیکٹرم کے تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا، بلکہ حکمرانی اور شہریوں تک خدمات کی رسائی میں اس کے وسیع کردار کو بھی سمجھنا ہوگا۔

پی ایم مودی نے کہا کہ نانا پاٹیکر کو ان کے بے باک اور واضح خیالات کے لیے بھی سراہا جاتا تھا۔ وہ اپنی بات کہنے میں کبھی ہچکچاتے نہیں تھے۔ ان کے جانے سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور بے شمار مداحوں کے تئیں میری تعزیت۔

آئی ایم سی 2026 میں 9 بڑے شعبوں کو شامل کیا جائے گا، جن میں 5جی اور 6جی، اگلی نسل کے اے آئی نیٹ ورکس، سیمی کنڈکٹرز، نان ٹیریسٹریل نیٹ ورکس، سائبر سکیورٹی، کوانٹم کمیونیکیشن، انٹرپرائز ٹرانسفارمیشن، سرکلر اکانومی اور ای ایس جی و الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ شامل ہیں

بھارت اور امریکہ نے مختلف حکومتوں کے ادوار میں دفاع، ٹیکنالوجی، تجارت اور اسٹریٹجک معاملات میں وسیع تعاون فروغ دیا ہے، حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی باقاعدہ باہمی دفاعی معاہدہ موجود نہیں ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلسل 25 سال تک حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے موقع پر بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور آشیرواد لیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی سفر اور ان کی سالگرہ کے موقع پر شیوسینا (شندے) نے پنجاب کے پٹیالہ سے ’’خدمت ہفتہ‘‘ کا آغاز کیا۔ پارٹی کی جانب سے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور شیوسینا (شندے) کے سربراہ ایکناتھ شندے کی ہدایت پر یہ مہم شروع کی گئی ہے۔ اس کے تحت پورے ہفتے مختلف سماجی اور عوامی خدمت سے متعلق پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی 8 اکتوبر کو صبح تقریباً 10 بجے یشوبھومی میں انڈیا موبائل کانگریس (IMC) کے 10ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر موجود شرکا سے خطاب بھی کریں گے۔ حکومت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔