Urdu Conclave 2026

PM Modi

وزیراعظم نے کہا کہ AI، آٹومیشن اور نئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی وجہ سے روزگار کی دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ ایسے میں نوجوانوں کو مستقبل کی ملازمتوں کے لیے تیار کرنا ضروری ہے۔ حکومت کا ہدف ہے کہ اگلے ایک سال کے دوران تقریباً ایک کروڑ نوجوانوں کو AI سے متعلق مہارتوں کی تربیت دی جائے۔

لال قلعے کی فصیل پر قومی پرچم لہرانا ایک انتہائی منظم اور باقاعدہ فوجی پروٹوکول کے تحت ہونے والی کارروائی ہے۔ یہ محض پرچم لہرانے کی عام تقریب نہیں ہوتی، بلکہ اس دوران قومی ترانے، 21 توپوں کی سلامی اور دیگر رسمی مراحل کے درمیان انتہائی درست تال میل برقرار رکھا جاتا ہے۔اس پورے عمل میں ہر مرحلے کے وقت کا پہلے سے تعین کیا جاتا ہے اور معمولی غلطی کی بھی گنجائش نہیں رکھی جاتی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کے فصیل سے 80ویں یوم آزادی تقریب میں ملک کو خطاب کیا۔ وہیں اس بار بھی کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے، سابق صدر اور ایم پی راہل گاندھی نے شرکت نہیں کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خواتین کو فیصلہ سازی کے اہم مراکز میں زیادہ نمائندگی دینا ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ترقی میں خواتین کی شراکت مسلسل بڑھ رہی ہے اور خواتین نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ سیاست میں بھی انہیں مساوی اور مناسب مواقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی نے 2014 سے ہر یوم آزادی پر اپنے روایتی لباس اور مخصوص پگڑی اور صافا کے ساتھ ایک منفرد انداز پیش کیا ہے۔ 2014 سے 2026 تک، ان کی مختلف شکلیں ہندوستانی ثقافت کی عکاسی کرتی ہیں، جن میں راجستھانی بندھانی، لہریا اور ترنگے کے رنگ شامل ہیں۔

وزیراعظم مودی نے اپنے 13ویں یومِ آزادی کے خطاب میں ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے میں نوجوانوں اور نئی نسل کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 2047 تک بھارت کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزم کے لیے ملک کی رفتار اب رک نہیں سکتی۔ آنے والے برسوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانی ہوں گی اور نوجوان ان تبدیلیوں کے سب سے اہم محرک ثابت ہوں گے۔

وزیراعظم نے ملک میں کوچنگ کلاسز کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس سے خاندانوں پر پڑنے والے مالی بوجھ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوچنگ کلاسز غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں کے لیے ایک بڑا بوجھ بن چکی ہیں۔ مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے ہر خاندان اپنے بچوں کو کوچنگ بھیجنے کی کوشش کرتا ہے اور کئی والدین کو یہ احساس ہونے لگتا ہے کہ اگر ان کا بچہ کوچنگ نہیں کر رہا تو وہ دوسرے خاندانوں سے پیچھے رہ جائے گا۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ کوئی بھی قوم اس وقت عظیم بنتی ہے جب وہ اپنے خوابوں، عزائم اور صلاحیتوں کو وسعت دیتے ہوئے آگے بڑھتی ہے۔ بھارت اب چھوٹے خوابوں اور چھوٹے عزائم سے چلنے والا ملک نہیں ہے۔ بڑے خواب قوم کو نئی وسعت دیتے ہیں اور جب عزم مضبوط ہوتا ہے تو صلاحیتیں بھی اسی رفتار سے بڑھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب خواب اور عزم بلند ہوتے ہیں تو صلاحیتوں کی بلندی بھی بڑھتی ہے۔ ب

نیشنل الائنس آف انڈین آرگنائزیشنز (این اے آئی او) کو بھیجے گئے ایک پیغام میں پی ایم مودی نے ریمارک کیا کہ ہندوستان کے 80ویں یوم آزادی اور امریکہ کی 250ویں سالگرہ کا مشترکہ جشن دونوں جمہوری ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

یومِ آزادی کی تقریب کا آغاز دہلی کے لال قلعے پر صبح 6:50 بجے ہوگا۔ دیکھیں لال قلعے سے یومِ آزادی کی تقریب کا مکمل منٹ بہ منٹ پروگرام۔