Bharat Express DD Free Dish

PM Modi

وزیر اعظم مودی نے آج وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی سالگرہ پر انہیں خصوصی انداز میں مبارکباد دی اور بھارتی خارجہ پالیسی کو عالمی سطح پر مستحکم بنانے میں ان کے اہم خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے انہیں ایک ماہر اور تجربہ کار ڈپلومیٹ قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو نمایاں کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کی صبح اپنے سرکاری رہائش گاہ، 7 لوک کلیان مارگ، پر ہندوستانی اے آئی اسٹارٹ اپس کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ یہ ملاقات آئندہ ماہ ہندوستان میں منعقد ہونے والے ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026‘ سے قبل ہوئی۔

وزیر اعظم 10 جنوری کی شام سومناتھ پہنچیں گے۔ رات تقریباً 8 بجے وہ سومناتھ مندر میں اومکار منتر کے جاپ میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد مندر کے احاطے میں منعقد شاندار ڈرون شو کا مشاہدہ کریں گے۔ یہ پروگرام روحانیت اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج کی علامت ہوگا۔

دوسری جانب بھارت کی راجدھانی نئی دہلی 19 اور 20 فروری کو ’اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026‘ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ اس تاریخی کانفرنس کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس اے آئی ایکشن سمٹ کے دوران کیا تھا۔

پراواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کی شروعات سب سے پہلے 2003 میں سابق وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دورِ حکومت میں ہوئی تھی۔ اس کا مقصد بیرونِ ملک مقیم بھارتی برادری سے جڑنا، انہیں پہچان دینا اور بھارت کے ساتھ ان کے تعلق کو مضبوط کرنا تھا۔

بھارت کی قدیم ترین مذہبی اور ثقافتی علامتوں میں شامل سومناتھ مندر پر ہونے والے پہلے حملے کے 1000 سال مکمل ہونے پر مرکزی حکومت نے ’’سومناتھ سوابھیمان پرو‘‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ خصوصی تقریبات 8 جنوری سے 11 جنوری تک منعقد کی جائیں گی۔

شیوسینا یو بی ٹی کے سینئر لیڈر سنجے راوت کے حالیہ بیان نے ممبئی کے سیاسی ماحول کو گرما دیا ہے۔ ایک عوامی پروگرام کے دوران سنجے راوت نے نہ صرف بی جے پی اور شندے گروپ پر شدید تنقید کی بلکہ الیکشن کمیشن اور مرکزی قیادت کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

امریکہ ایک مرتبہ پھر روس کے خلاف سخت معاشی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری میں ہے، جس کے اثرات بھارت سمیت کئی ممالک پر پڑ سکتے ہیں۔ امریکی پارلیمنٹ میں ایک نیا بل پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت روس سے تیل اور دیگر توانائی وسائل خریدنے والے ممالک پر 500 فیصد تک بھاری ٹیرف لگایا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے بھارت کو عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا بڑا مرکز بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو ایک ایسا منفرد اے آئی ماڈل دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے جو ’’میڈ اِن انڈیا، میڈ فار دی ورلڈ‘‘ کے وژن کی عکاسی کرے۔ وزیر اعظم نے یہ بات جمعرات کی صبح لوک کلیان مارگ واقع اپنی رہائش گاہ پر بھارتی اے آئی اسٹارٹ اپس کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران کہی۔

ترپورہ کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں، جس کے موقع پر وزیر اعظم مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور ملک کی متعدد اہم سیاسی شخصیات نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ قائدین نے ڈاکٹر ساہا کی قیادت میں ترپورہ میں ہونے والی ترقی، انتظامی استحکام اور عوامی بہبود کے اقدامات کی کھل کر تعریف کی اور ریاست کی بدلتی تصویر کو قابل ستائش قرار دیا۔