Bharat Express DD Free Dish

PCB

چمپئنزٹرافی کا معاملہ ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے، جس نے اب ایک نیا موڑلے لیا ہے۔ بی سی سی آئی نے پاکستان کا ایک بڑا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

پاکستان کوآئندہ سال فروری-مارچ میں چمپئنزٹرافی کی میزبانی کرنی ہے، لیکن اس سے متعلق گزشتہ کافی وقت سے تعطل بنا ہوا ہے۔ ٹیم انڈیا کو پاکستان بھیجے جانے سے منع کرنے کے بعد سے ہی مسلسل ہائی برڈ ماڈل پر ٹورنا منٹ کے انعقاد کے لئے پاکستان کو منانے کی کوشش ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہائبر ماڈل پر نہ مانا تو ایونٹ سری لنکا منتقل کرنے کا آپشن موجود ہے۔انہیں تمام باتوں کے ساتھ آج میٹنگ شروع ہوئی تھی لیکن بہت جلد حتمی فیصلے کے لیے دبئی میں ہونے والا آئی سی سی کے بورڈ کا اہم اجلاس کل تک کیلئے  ملتوی کردیا گیا۔

اگر ٹیم انڈیا ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان نہیں جاتی ہے تو اس کے لیے صرف دو آپشن رہ گئے ہیں۔ اس کا بہترین آپشن ہائبرڈ ماڈل ہو سکتا ہے۔ ٹیم انڈیا کو اپنے میچ نیوٹرل مقامات پر کھیلنے چاہئے اور باقی میچ صرف پاکستان میں ہونے چاہئے۔ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ اسے قبول نہیں کرتاہے تو اس کے پاس صرف ایک آپشن رہ جاتا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی2025 کے حوالے سے معاملہ بگڑتا جا رہا ہے۔ بی سی سی آئی نے آئی سی سی سے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا کسی بھی حالت میں پاکستان نہیں جائے گی۔

ٹیم انڈیا چیمپئنس ٹرافی کے اپنے تمام میچ دبئی میں کھیل سکتی ہے۔ اس سے قبل سری لنکا کے بارے میں بھی بات ہوئی تھی۔ لیکن بی سی سی آئی نے دبئی کی تجویز دی ہے۔ اس لیے اب چیمپئنس ٹرافی 2025 کا انعقاد ہائبرڈ ماڈل میں کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پرعزم ہے۔ اس نے رسد اور سیکورٹی انتظامات کو آسان بنانے کے لیے ہندوستان کے تمام میچوں کی میزبانی ہندوستانی سرحد کے قریب واقع شہر لاہور میں کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

پاکستانی کھلاڑی عثمان قادر نے اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ عثمان قادر پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کھیل چکے ہیں، حالانکہ انہیں ٹیسٹ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ عثمان قادر سابق پاکستانی اسپنر عبدالقادر کے بیٹے ہیں۔

چمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آئی سی سی ایک پانچ رکنی ٹیم کو پاکستان بھیج رہا ہے۔ جو ہوٹل سے لے کر پچ تک کی جانچ کرے گی اور پھر آئی سی سی کو رپورٹ دے گی۔

فروری-مارچ 2025 میں ہونے والی چمپئنزٹرافی کودیکھتے ہوئے پاکستان کے کچھ اسٹیڈیم کے بڑے حصے کوپھرسے تیارکیا جا رہا ہے اوراس کی وجہ وہی ہے کہ جوپی سی بی کے سربراہ محسن نقوی بول رہے ہیں کہ ان کے ملک کے اسٹیڈیم انٹرنیشنل کرکٹ کے لائق نہیں ہیں۔