پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پی سی بی نے 34 سالہ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم اور 23 برس کے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 ٹیم کی قیادت سونپنے کا اعلان کیا۔پی سی بی کا بتانا ہے کہ ’شاہین آفریدی ٹی 20 قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ جبکہ ون ڈے ٹیم کے کپتان کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹر بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا اور لکھا کہ تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنا مشکل تھا لیکن یہی درست وقت ہے۔بابر اعظم نے لکھا کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹ بطور کھلاڑی کھیلتا رہوں گا، پی سی بی نے جو مواقع دیے اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے و ن ڈے ٹیم کے کپتان کے نام کا اعلان فی الوقت نہیں کیا گیا۔
Presenting our captains 🇵🇰@shani_official has been appointed Test captain while @iShaheenAfridi will lead the T20I side. pic.twitter.com/wPSebUB60m
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 15, 2023
شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی بین الاقوامی سطح پر ٹیم کی قیادت کا تجربہ نہیں رکھتے لیکن دونوں کو ڈومیسٹک اور ٹی20 میں ٹیم کی قیادت کرنے کا کافی تجربہ ہے۔ شان مسعود پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کی قیادت کر چکے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کے کپتان ہیں اور ان کی قیادت میں قلندرز نے چیمپیئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔ شان مسعود کو منصب سنبھالتے ہی اہم کڑے امتحان کا سامنا ہو گا کیونکہ پاکستان کی ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا جائے گی جہاں اسے گزشتہ 14 ٹیسٹ میچوں میں مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Former 🇵🇰 captain Mohammad Hafeez has been given the responsibility of Director – Pakistan Men’s Cricket Team.
The PCB has changed the portfolio of the Pakistan coaching staff. All coaches will continue to work in National Cricket Academy while PCB will announce the new coaching… pic.twitter.com/zwwnsj5lzs
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 15, 2023
ٹیسٹ سیریز کے بعد گرین شرٹس نیوزی لینڈ جائیں گے جہاں قومی ٹیم شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پہلی بار ٹی20 سیریز کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اور اہم تبدیلی کرتے ہوئے ڈائریکٹر مکی آرتھر سمیت قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا پورٹ فولیو بھی تبدیل کردیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تمام کوچز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کرتے رہیں گے اور پاکستان کرکٹ بورڈ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لیے کوچنگ اسٹاف کا اعلان جلد کرے گا۔ بعدازاں بورڈ کی جانب سے جاری ایک اور پریس ریلیز میں اعلان کیا گیا کہ محمد حفیظ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مقرر کردیے گئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔