Bharat Express

Champions Trophy 2025: پی سی بی نے آئی سی سی سے مانگا معاوضہ، ہندوستانی ٹیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہی یہ بڑی بات

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان نے ہندوستانی ٹیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں معاوضہ چاہئے۔

پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف کا آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا ہے۔

PCB Ask compensation to ICC: پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے ایک عجیب وغریب مطالبہ کردیا ہے۔ اس سے کرکٹ دنیا حیران ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے ہی معاوضے کا مطالبہ کردیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ پاکستان نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا حوالہ دیتے ہوئے معاوضہ طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ سال 2025 میں چمپئنزٹرافی ہونے والی ہے۔ اس آئی سی سی ٹورنا منٹ کا انعقاد پاکستان میں کیا جانا ہے۔ اس ٹورنا منٹ سے پہلے پی سی بی نے آئی سی سی سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئیے بتاتے ہیں کہ کیا ہے پورا معاملہ۔

پاکستان کرے گا چمپئنزٹرافی 2025 کی میزبانی

چمپئنزٹرافی 2025 کا انعقاد پاکستان میں پاکستان میں کیا جائے گا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹورنا منٹ میں سب سے مشکل ہوگا ہندوستانی ٹیم کے لئے کھیلنا۔ ہندوستانی ٹیم سیکورٹی کے نظریے سے پاکستان نہیں جانا چاہتی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کا کہنا ہے کہ اگرچمپئنزٹرافی پاکستان کی میزبانی میں ہوتا ہے توہم کھیلنے نہیں جائیں گے۔ یہاں تک کہ حکومت بھی نہیں چاہتی ہے کہ ہندوستانی ٹیم آئی سی سی ٹورنا منٹ کھیلنے کے لئے پاکستان جائے۔ اسی سے متعلق پی سی بی نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگرہندوستان چمپئنزٹرافی کھیلنے کے لئے پاکستان نہیں آتا ہے تواس کے لئے پی سی بی کو معاوضہ ملنا چاہئے۔

ہندوستانی ٹیم نہیں جانا چاہتی ہے پاکستان

ایشیا کپ 2023 کی میزبانی بھی پاکستان کررہا تھا، لیکن ہندوستانی ٹیم نے پاکستان میں میچ کھیلنے سے منع کردیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے سیکورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کھیلنے سے منع کردیا تھا، اس کے بعد ہندوستان کے مقابلے سری لنکا میں کرائے گئے تھے۔ ایسے میں ایک بارپھرسے جب چمپئنزٹرافی کی میزبانی پاکستان کرے گا، توہندوستان کے پاکستان نہیں جانے پرمقابلے کسی اورملک میں کرائے جاسکتے ہیں۔ اس سے پاکستان خفا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ جب ہم ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے ہندوستان آسکتے ہیں، توہندوستان چمپئنزٹرافی کھیلنے کے لئے پاکستان کیوں نہیں آسکتا ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Also Read