سید محسن رضا نقوی کو پی سی بی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔
Syed Mohsin Raza Naqvi New PCB Chairman: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل 6 فروری کو ایک بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا نیا چیئرمین سید محسن رضا نقوی کو بنایا گیا ہے۔ سید محسن رضا نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37ویں چیئرمین بنے ہیں۔ اس سے متعلق لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میٹنگ ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق، بورڈ آف گورنرس کی اس میٹنگ میں سید محسن رضا نقوی کے نام پر مہرلگائی گئی۔ اس سے پہلے کرکٹ بورڈ کے 36ویں چیئرمین رمیز راجہ تھے۔ رمیز راجہ کے اس عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد سے پاکستان کرکٹ میں کافی ہنگامہ آرائی جاری تھی اورتعطل کی صورتحال دیکھنے کو مل رہی تھی۔
Mr Syed Mohsin Raza Naqvi has been elected unanimously and unopposed as the Pakistan Cricket Board’s 37th Chairman today. pic.twitter.com/caa01d8XZu
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 6, 2024
پی سی بی ایک سال میں ملا چوتھا چیئرمین
پاکستان کرکٹ بورڈ میں اکثرہلچل کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ ایک سال کے اندر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو چوتھا چیئرمین ملا ہے۔ منگل کے روزلاہور میں پی سی بی صدر شاہ خاورکی صدارت میں بورڈ آف گورنرس کی میٹنگ ہوئی، جس میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین سید محسن رضا نقوی ہوں گے۔
خبرمیں اپڈیٹ ابھی جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس۔