Pahalgam Terror Attack: پہلگام حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کا ایکشن تیز،جنوبی کشمیر میں بڑی تعداد میں لوگوں کو کیا گیا گرفتار،پوچھ گچھ جاری
پہلگام حملے کے بعد ہندوستان پاکستان کے خلاف بڑے ایکشن کی تیاری کررہا ہے ۔آج شام سی سی ایس کی اہم میٹنگ ہونے جارہی ہے جس میں ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق کچھ سخت فیصلے لئے جاسکتے ہیں ۔
Special Katra-New Delhi train for survivors: پہلگام میں پھنسے ہوئے سیاحوں کی واپسی کے لیے حکومت نے چلائی خصوصی ٹرین، جانیے کیا ہیں ٹرین کے اوقات
پہلگام میں ہوئے افسوسناک دہشت گردانہ حملے کے بعد پہلگام میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو واپس لانے کے لیے حکومت نے خصوصی ٹرین شروع کی ہے۔
All Party Meeting on Pahalgam: سی سی ایس اجلاس کے بعد بلائی جا سکتی ہے آل پارٹی میٹنگ، بدلے کی کارروائی سے متعلق دی جا سکتی ہے جانکاری
اپوزیشن پارٹیوں نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوابی کارروائے کرے اور اس اس معاملے پر ایک آل پارٹی میٹنگ کا بھی انعقاد کرے۔
Shoaib Ibrahim And Dipika Kakar Trolled: پہلگام حملے کے بعد “نیا ولاگ جلد آ رہا ہے” کہنے پر شعیب ابراہیم اور دپیکا ککڑ تنقید کی زد میں
اداکار جوڑی دپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم، جو حال ہی میں اپنے بیٹے روحان کے ہمراہ جموں و کشمیر کے خاندانی دورے پر تھے، نے بھی اس واقعے پر ردِعمل دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ حملے سے قبل ہی کشمیر سے نکل چکے تھے اور بالکل محفوظ ہیں۔ مداحوں کی تشویش اس وقت بڑھی جب دپیکا نے اپنی چھٹیاں مناتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی تھیں، جن میں سے ایک ویڈیو پہلگام سے حملے سے صرف دو دن قبل کی تھی۔
World Leaders Condemn Pahalgam J&K Attack: پہلگام دہشت گردانہ حملے کی عالمی سطح پر سخت مذمت، فرانس، اٹلی، بنگلہ دیش اور چین نے کیا اظہارِ افسوس
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے فون پر رابطہ کیا اور حملے کو "سفاکانہ" قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق البانیز نے بھارتی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Pahalgam Terror Attack: ہندوستان کو ڈرایا نہیں جا سکتا، پردے کے پیچھے کے لوگ بھی نہیں بچیں گے، جلد دیا جائے گا جواب: راج ناتھ سنگھ
پہلگام حملے پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص مذہب کو نشانہ بناتے ہوئے دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کو انجام دیا، جس میں ہم نے کئی معصوم جانیں گنوا دیں۔ اس حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
Air Force mourns loss of Corporal: ہندوستانی فضائیہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں مارے جانے والے کارپورل تیج ہیلیانگ کا سوگ منایا، اہل خانہ سے کی تعزیت
ہندوستانی فضائیہ نے کارپورل تیج ہیلیانگ کا سوگ منایا ہے، جنھیں منگل کے روز پہلگام دہشت گردانہ حملے میں دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
EaseMyTrip Offers Free Rescheduling: پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد EaseMyTrip نے مسافروں کو ریلیف دیا، 30 اپریل تک مفت ری شیڈولنگ اور منسوخی کی سہولت
پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد EaseMyTrip نے مسافروں کو بڑی راحت دی ہے۔ 22 اپریل تک کی گئی تمام بکنگز کے لیے 30 اپریل تک مفت ری شیڈولنگ اور منسوخی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
Robert Vadra On Pahalgam Terror Attack: مسلمانوں کو دبانا،مسجدوں کا سروے اور نماز سے روکنے جیسے اقدامات کے سبب پہلگام میں نام پوچھ کر گولی ماری گئی:رابرٹ واڈرا
واڈرا نے کہاکہ میں بہت برا محسوس کر رہا ہوں اور میری گہری تعزیت ان لوگوں سے ہے جنہوں نے اس دہشت گردانہ کارروائی میں اپنی جانیں گنوائیں۔ ہمارے ملک میں، ہم دیکھتے ہیں کہ یہ حکومت ہندوتوا کی بات کرتی ہے اور اقلیتیں بے چین اور پریشان ہیں۔
Amit Shah inspects Pahalgam attack site: امت شاہ نے پہلگام حملے کے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، این آئی اے نے تفصیلی جانچ شروع کی
اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے بھی شاہ کے ساتھ علاقے کا دورہ کیا اور موجودہ صورت حال اور جاری آپریشنز کے بارے میں بریفنگ کی۔





